کراچی: ذاتی تنازع پر جھگڑا، تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق، 4 خواتین سمیت 6 زخمی

شائع October 2, 2025
گلستان جوہر بلاک 4 میں گھر سے انسانی دھڑ بھی ملا، جو امداد حسین نامی شہری کا تھا۔
— فائل فوٹو: اے ایف پی
گلستان جوہر بلاک 4 میں گھر سے انسانی دھڑ بھی ملا، جو امداد حسین نامی شہری کا تھا۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ذاتی تنازع پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

ڈان نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ای بلوچ گوٹھ میں ذاتی تنازع پر جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، جھگڑے کے دوران 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت احسن کے نام سے کی گئی ہے، احسن کے قتل کے بعد پولیس نے مبینہ حملہ آور ملزم انور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں 35 سالہ احسن ولد اکمل جاں بحق ہوا، 35 سالہ انیلہ زوجہ انور، 13 ملائیکہ ولد انور، 16 سالہ مدثر ولد انور، 19 سالہ مصباح ولد انور، 16 سالہ مسکان ولد انور اور 22 سالہ سعد ولد صادق زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، جب کہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلستان جوہر سے انسانی دھڑ برآمد

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 4 میں گھر سے انسانی دھڑ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق انسانی دھڑ کی شناخت امداد حسین کے نام سے ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سر دھڑ سے کاٹ کر علیحدہ کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025