فاطمہ خان ذہنی مریض ہیں، انہیں کوئی تحفہ نہیں دیا، رجب بٹ

شائع October 6, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے خود پر جنسی ہراسانی اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرنے والی ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاکر کو تحفہ دیا، نہ ان سے ان کا کوئی تعلق رہا ہے، وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا، تاہم مکمل پوڈکاسٹ تاحال ریلیز نہیں کیا گیا۔

پوڈکاسٹ میں رجب بٹ نے تقریبا اپنے تمام تنازعات پر کھل کر بات کی اور خود پر توہین مذہب کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

رجب بٹ نے جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر پر بھی بات کی اور کہا کہ تقریبا تمام یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے ایسی تشہیر کی جب کہ دوسرے افراد بھی جوا کی پروموشن کرتے رہتے ہیں لیکن باقیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ چند ماہ بعد بالآخر پاکستان جائیں گے، ان کا اپنے ملک کے علاوہ دیگر ممالک میں دل نہیں لگ رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ان پر توہین مذہب کا الزام لگا تو وہ پہلے سعودی عرب گئے، پھر قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گئے، جس کے بعد وہ برطانیہ آگئے اور اب وہیں مقیم ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے جنسی ہراسانی اور جنسی تعلقات کے دعووں پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کی دماغی حالت درست نہیں۔

رجب بٹ کے مطابق انہوں نے فاطمہ خان کو ایک ٹکے کا بھی کوئی تحفہ نہیں دیا، اگر انہوں نے اس طرح کا کوئی تحفہ دیا ہے تو وہ اس کے شواہد پیش کرے جب کہ ان کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔

یوٹیوبر کے مطابق نہ جانے فاطمہ خان کا کس سے جھگڑا ہے، وہ کس سے مار کھا کر بیٹھی ہیں اور ان کے خلاف فضول کی باتیں کر رہی ہیں، ان کا دماغی توازن درست نہیں لگ رہا۔

انہوں نے الزامات لگانے پر فاطمہ خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ وہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ فاطمہ خان کے الزامات پر ان کی بیوی ایمان بٹ پریشان ہوئیں۔

رجب بٹ کے مطابق ان کی اہلیہ اپنی جگہ جانتی ہیں، انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ سب جھوٹی باتیں ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔

خیال رہے کہ فاطمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ رجب بٹ نے شادی کا وعدہ کرکے ان سے جنسی تعلقات استوار کیے جب کہ انہیں دھوکے میں بھی رکھا، انہیں قیمتی تحائف بھی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2025
کارٹون : 11 نومبر 2025