کراچی سے ’اغوا‘ کمسن لڑکی پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ سے بازیاب

شائع October 6, 2025
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

کراچی پولیس نے شہر قائد سے مبینہ اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کو پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ سے بازیاب کراکر سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کے سامنے لڑکی نے بتایا کہ ان کی عمر 14 سال ہے اور ملزمان نے سوشل میڈیا پر بہلا پھسلاکر پنجاب بلایا اور جعلسازی سے 8 اپریل کو نکاح پڑھایا۔

لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔

جس پر عدالت نے آج ہی مجسٹریٹ کے سامنے لڑکی کا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا، جس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

لڑکی کو بلوچ کالونی تھانے کے علاقے سے اغوا کرکے مظفر گڑھ منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025