35 چھکوں کیساتھ 314 رنز کی تاریخی اننگز، آسٹریلوی کرکٹر نے کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے

شائع October 7, 2025
— فائل فوٹو: کرک انفو
— فائل فوٹو: کرک انفو

نوجوان کرکٹر نے گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر آسٹریلیا کی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے سابق پلیئر ہرجاس سنگھ نے سڈنی کی گریڈ کرکٹ میں باؤلرز کا بُھرکس نکال دیا، انہوں نے 141 گیندوں پر 314 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی، اس دوران نوجوان بیٹر نے 35 چھکے بھی لگائے۔

ویسٹرن سبرب کی نمائندگی کرنے والے بیٹر نے ایک روزہ گریڈ کرکٹ میں مجموعی طور پر تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، اس سے قبل 1903 میں وکٹر ٹرمپر 335 اور 2007 میں فِل جیکس 321 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

میچ کے بعد فاکس کرکٹ سےگفتگو کرتے ہوئے ہرجاس سنگھ نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کی ایک بہترین بلے بازی تھی، آف سیزن میں پاور ہٹنگ کی بھرپور تیاری کرتا رہا، اس پرفارمنس پر مجھے فخر ہے۔

ہرجاس سنگھ نے 2023 میں اپنے ڈیبیو میچ میں آسٹریلیا کی یوتھ ٹیسٹ میں نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف سنچری اسکور کی تھی جب کہ انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2025
کارٹون : 10 نومبر 2025