کے ایم سی کا ناتھا خان پُل کے قریب متبادل سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ

شائع October 8, 2025
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی میں ناتھا خان پل پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور بار بار مرمت کے مسائل کے حل کے لیے ایک متبادل سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میئر مرتضیٰ وہاب نے پُل کی خستہ حالت اور لوہے کی چوری کے مسلسل واقعات کے باعث کیا ہے، جن کی وجہ سے پُل کی بار بار مرمت اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تفصیلی سروے مکمل کر کے سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے۔

یہ معاملہ ایک اجلاس میں زیرِ غور آیا جہاں میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وقتی مرمت کے بجائے اس مسئلے کا دیرپا حل نکالنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ اور شہری مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ذمہ داری ہے، شہری ایسے اقدامات کے مستحق ہیں جو پائیدار اور واضح بہتری لائیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025