’نادیہ میڈی سونی سوانی، میڈی بگو‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی اصلیت نے سب کو حیران کردیا
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر میاں اور بیوی بن کر ویڈیوز شیئر کرنے والے جوڑے کی اصلیت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر ’اچھو ڈان‘ ٹک ٹاک پر کافی عرصے سے اپنی اہلیہ نادیہ کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیتے تھے، ان کی ویڈیوز وائرل بھی ہوتی تھیں۔
ان کے اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 21 ہزار فالوورز ہیں اور انہوں نے اہلیہ ’نادیہ‘ کے ساتھ متعدد ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں، جن میں سے تقریبا تمام ویڈیوز میں وہ ایک ہی ڈائلاگ بار بار بولتے نظر آتے ہیں۔
ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں وہ اپنی اہلیہ کو سرائیکی زبان میں بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ ’نادیہ میڈی سونی سوانی، میڈی بگو‘ اور ان کے رومانوی ڈائلاگز پر ان کی بیوی بنی صرف ’جی‘ کا جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
نادیہ میڈی سونی سوانی
ان کے ایسے ہی رومانوی ڈائلاگز کی وجہ سے وہ مقبول ہوگئے اور ان کی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہوگئیں اور ان کا نام ٹرینڈنگ میں آگیا لیکن پھر اچانک ان کی پرانی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
نادیہ میری سوہنی سوانی تیکر کپڑے لے أیا
پرانی ویڈیوز جو کہ دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب بھی موجود ہیں، ان میں ’اچھو ڈان‘ اور نادیہ بنی لڑکی کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پرانی ویڈیوز میں دونوں لڑکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیوز میں شادی شدہ جوڑا کا ڈراما رچانے والے دونوں ٹک ٹاکر لڑکے اور بھائی ہیں، انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسی ویڈیوز بنائیں اور ایک لڑکے کو لڑکی بنایا گیا۔
نادیہ میری سونی سوانی دوستو اج سے ہم لائیو شروع کر رہے ہیں
نیو پلس کے مطابق ویڈیوز میں نادیہ نامی دلہن دراصل نادر ہیں اور وہ ویڈیوز میں اپنے دلہا بننے والے کے بھائی ہیں۔
دونوں ٹک ٹاکرز کی حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ انہوں نے دونوں کی ویڈیوز پر میمز اور مزاحیہ تبصرے بھی کرنا شروع کردیے۔
نادیا میری سونی سونی
اپنا نام ٹرینڈنگ پر آنے کے بعد ٹک ٹاکرز نے جوڑے کی صورت میں نئی ویڈیوز بھی شیئر کیں لیکن ان ویڈیوز میں انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ لڑکے کو لڑکی کے طور پر کیوں پیش کیا گیا؟
اس سے قبل بھی پشاور میں ایک مرد ٹک ٹاکر کو عورت بن کر نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے اور شہرت حاصل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ساڈا گھر تیرا اپنا گھر ہے چا دل کو وی أ
پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض معروف سوشل میڈیا اسٹارز کو مرد ہونے کے باوجود خاتون کے طور پر خود کو پیش کیے جانے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Nadia Real Ma Nadir Nikla 🙂 #nadir #couple #girlboy #fyp #zeeshanbutt













لائیو ٹی وی