اداکار جوناتھن بیلی دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار
معروف لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپل‘ نے 37 سالہ برطانوی اداکار جوناتھن بیلی کو سال 2025 کا دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دے دیا۔
پیپل میگزین ہر سال دنیا کے سب سے پرکشش مرد کا اعلان کرتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 40 سال سے جاری ہے، اس اعزاز کے بیشتر حاصل کنندگان وہ افراد ہیں جنہیں عام طور پر ادھیڑ عمری میں یہ اعزاز ملا۔
جوناتھن بیلی نے خود کو سال 2025 کا سب سے زیادہ پرکشش ترین مرد قرار دیے جانے پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ اس پاپ کلچر ایوارڈ کے مستحق قرار پائے، جو پہلے کرس ہیمس ورتھ اور جارج کلونی جیسے بڑے ستاروں کو دیا جا چکا ہے۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی غیر معمولی بات ہے۔
جوناتھن بیلی فلم ’برڈ جرتن‘ میں لارڈ انتھونی کے کردار کے لیے مشہور ہیں اور ٹونائٹ شو ود جمی فیلن میں سب کے سامنے ان کے انتخاب کا اعلان کیا گیا۔
گزشتہ سال جوناتھن بیلی نے بلاک بسٹر فلم ’وکڈ‘ میں پرنس فییرو کا کردار ادا کیا، جو ’دی وِزرڈ آف از‘ کا پری کوئل ہے اور وہ آنے والی سیکوئل ’وکڈ: فار گڈ‘ میں اسی کردار کو دوبارہ نبھائیں گے۔
اداکار نے رواں سال موسم گرما میں ریلیز ہونے والی ڈائناسور پر مبنی فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔













لائیو ٹی وی