’میری بہوئیں‘ میں معمر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش دکھانے پر صارفین برہم

شائع November 4, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شادی کے بعد دوسرے گھروں میں جانے اور گھر میں ساس اور بہوؤں کے درمیان جاری رہنے والی سرد مہری کی کہانی پر مبنی ڈرامے ’میری بہوئیں‘ میں معمر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش دکھانے پر صارفین کی جانب سے اظہار برہمی کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی حالیہ قسط میں جوان کردار فبیحہ کی والدہ کے ہاں بچے کی پیدائش دکھائی گئی، جس پر صارفین نے ڈراما ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فبیحہ کا کردار خود شادی شدہ ہے لیکن ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے برعکس ان کی والدہ کے ہاں بچے کی پیدائش کو دکھانے پر صارفین حیران ہیں۔

’میری بہوئیں‘ ڈرامے کو ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جا رہا ہے اور اسے کہانی و کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں شگفتہ اعجاز اور بابر علی نے زائد العمر میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی دو بہوئیں ہوتی ہیں اور گھر میں سرد جنگ جاری رہتی ہے اور اسی وجہ سے ڈرامے کو پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

تاہم ڈرامے کی کہانی میں حالیہ قسطوں میں اس وقت نیا موڑ آیا جب ڈرامے میں شگفتہ اعجاز اور بابر علی کی بہو فبیحہ کی والدہ کے پہلے حاملہ دکھایا گیا اور اب ان کےہاں بیٹے کی پیدائش دکھائی گئی۔

حال ہی میں نشر کی گئی ڈرامے کی قسط میں فبیحہ کی معمر والدہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش دکھائی گئی، جس پر فبیحہ نے چاہتے ہوئے بھی خوش دکھائی دیں۔

ڈرامے میں معمر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش دکھانے کے مناظر کو صارفین نے نامناسب اور نازیبا قرار دیا اور ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اب پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بھی زیادہ بیکار ہوچکے ہیں۔

بعض صارفین نے نہ صرف ڈرامے کو بیکار قرار دیا بلکہ انہوں نے لکھاری، ہدایت کار اور اداکاروں کو بھی بیکار قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2025
کارٹون : 10 نومبر 2025