اسلام آباد ہائیکورٹ: سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز کی تقرری کا حکم معطل

شائع November 5, 2025
— فائل فوٹو: اےا یف پی
— فائل فوٹو: اےا یف پی

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں میں تقرریوں کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ، عدالت نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چودھری سلیم کی تقرری کا حکم معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی وی میں میں تقرریوں کے معاملے پر سہیل اختر کی متفرق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق چوہدری سلیم کی ترقی عدالت میں دیئے گئے بیان حلفی کی خلاف ورزی ہے، ریٹائرمنٹ کے 6 روز بعد بطور ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز تعینات کردیا گیا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق وکیل نے استدعا کی کہ 13 اکتوبر2025 کے حکمنامہ کو معطل کیا جائے، جسٹس خادم سومرو نے حکمنامے میں کہا ہے کہ عدالت 13 اکتوبر2025 کا حکمنامہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتی ہے، عدالت نے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ 9 دسمبرکو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2025
کارٹون : 14 نومبر 2025