۔ — رائٹرز فوٹو
۔ — رائٹرز فوٹو

منیلا: وسطی فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 110 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق، امدادی کاموں کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک کے وسطی علاقوں میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 7.2 نوٹ کی گئی تھی اور اب تک ایک سو کے قریب آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

جزیرہ بوہول کے گورنر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس زلزلے کی وجہ سے ایک چرچ اور ایک سابق سٹی ہال کے علاوہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

فلپائن میں گزشتہ تئیس سالوں میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ثابت ہوا ہے۔

فلپائن کے قومی سلامتی سے متعلق ادارے کے مطابق زلزلے سے 276 افراد زخمی جبکہ تیس لاکھ افراد متاثر اور ساڑھے بارہ ہزار بے گھر ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں