ایک نظر پاکستان پر

شائع November 4, 2013 اپ ڈیٹ November 25, 2013

پیر کو پاکستان بھر کے مختلف واقعات اور دیگر سماجی و معاشرتی پہلوؤں کی منظر کشی کرتی تصاویر۔

راولپنڈی میں ایک شخص روایتی چارپائی کی بنائی میں مصروف ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں ان چارپائی کا استعمال تقریباً ختم ہو گیا ہے لیکن دیہی علاقوں میں آج بھی ان کی بہت مانگ ہے۔ فوٹو آن لائن

ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع ایک خاتون لاہور کے راوی روڈ پر واقع کرشنا مندر میں پوجا کر رہی ہے۔ فوٹو آن لائن

کراچی میں ایک شخص ریڑھی پر انجیر فروخت کر رہا ہے، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر خصوصاً شمالی علاقہ جات میں خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ فوٹو آئی این پی

حیدرآباد کے چڑیا میں موجود راج ہنس کا خوبصورت جوڑا۔ فوٹو اے پی پی

محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کراچی کے علاقے انچولی میں واقع ایک مشہور امام بارگاہ میں سقائے سکینہ کے نام سے فوارہ تیار کیا جا رہا ہے۔ فوٹو آن لائن

قلعہ روہتاس کے قریب پہلی بائیک اور فور بائی فور ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر کے ڈرائیورز نے شرکت کی، اے کیٹیگری میں سندھ کے وزیر نادر مگسی نے جیپ ریلی جیت لی۔ فوٹو اے پی پی

جہلم کے قریب واقع تاریخی خواص خانی خواص گیٹ کا ایک منظر، اس گیٹ کو شیر شاہ سوری کے جرنیل خواص کا نام دیا گیا ہے جسے بادشاہ فرید خان نے تعمیر کرایا تھا۔ فوٹو آئی این پی

محرم الحرام کا کل سے آغاز ہو جائے گا اور عزاداری کے سلسلے میں لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔ فوٹو آئی این پی

پشاور کی مشہور شاہراہ پر موجود یہ ٹیڑھا کھمبا کسی بھی وقت ایک ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتا ہے۔ فوٹو آئی این پی

ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب دریائے سندھ کا خوبصورت منظر۔ فوٹو آن لائن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامساعد حالات سے مجبور یہ بچہ پڑھنے لکھنے کی عمر میں شال بیچنے میں مصروف ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی شرح غربت اور تعلیم کی ناقص سہولیات کے باعث بہت سے بچے اسکول جانے سے محروم اور کم عمری میں کم کرنے پر مجبور ہیں۔ فوٹو اے پی پی