سان فرانسسکو: مارک زوکربرگ انٹرویو دے رہے ہیں۔—اے ایف پی

سان فرانسیسکو:فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے کمپنی کی جانب سے اسمارٹ  فون بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

منگل کو سان فرانسیسکو ٹیکنالوجی کانفرنس میں ایک انٹرویو کے دوران زوکر برگ نے کہا کہ موبائل فون بنانے کوئی منتق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون بنانا واضح طور پر غلط حکمت عملی ہو گی۔

اس موقع پر زوکر برگ نے تسلیم کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی کارکرگدی مایوس کن رہی۔

کمپنی نےاٹھارہ مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز متعارف کروائے تھے تاہم اس عرصے میں توقعات کے برعکس  حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں