نیٹو افواج۔ فائل فوٹو

کابل: افسران کے مطابق مشرقی افغانستان میں بروز جمعہ ایک افغان فوجی کی نیٹو فوجیوں پر فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اس حادثے کو ملا کر مختلف اوقات میں افغان فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد اس سال بیس ہوگئی ہے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ اعواز محمد نزیری نے بتایا، "ایک افغان فوجی نے کنار صوبے میں واقع افغان امریکہ فوجی اڈے کے اندر گھس کر امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی"۔

نزیری کے بقول حادثہ جمعہ کے روز صبح کے اوقات میں پیش آیا اور افغان فائرنگ کرتے ہی بھاگ نکلے۔

افغانستان میں نیٹو کے مشن کا کہنا ہے کہ ایک آدمی جس نے مقامی فوجی کی وردی زیب تن کر رکھی تھی، اپنی پستول نکال کر اتحادی اراکین کی طرف کی اور ایک امریکی فوجی کو ہلاک کردیا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس نے زیادہ معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اس کے ملک میں جاکر ہی ہوگی۔

انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس کے مطابق معملے کی تفشیش ابھی جاری ہے۔

دریں اثنأ امریکا اور افغان کے درمیان اس سال امریکی فوجیوں کو لے کر خاطر خواہ کشیدگی بڑھی ہے۔

حال ہی میں چند ایسی وڈیوز جس میں ایک امریکی فوجی طالبان کی لاشوں پر پیشاب کررہا تھا اور قران کو امریکی ملٹری بیس میں جلایا جارہا تھا منظرِ عام پر آئیں، اس کے علاوہ ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں امریکی سارجنٹ جو کہ ۱۷ افغانیوں کے قتل میں ملوث پایا گیا۔

خیال رہے انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس کے تقریباً ۱۳۰،۰۰۰ فوجی ہیں جو کہ ۳۵۰،۰۰۰ افغان سیکورٹی اہلکار کے ساتھ مل کر افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی حکومت کو طالبان کے خلاف شروع ہوئی جنگ میں مدد کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں