تائیپے: ایک خاتون ایچ ٹی سی کے اسٹور کے پاس سے گزر رہی ہیں۔—اے ایف پی

تائیپے:تائیوان کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایچ ٹی سی اور امریکی سافٹ ویئر اور کمپیوٹر بنانے والے ادارے ایپل کے درمیان طویل عرصہ سے پیٹنٹ حقوق پر جاری تنازع طے پا گیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان پیٹنٹ حقوق پر ایک دس سالہ لائسنسنگ معاہدے پر دستخط ہو گئے تاہم دونوں اداروں نے معاہدے کی تصدیق کے ساتھ اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان دنیا کے مختلف ممالک کی عدالتوں میں بیس مقدمات قائم تھے جن میں سے چند ایک انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن آف امریکہ میں ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں