لاہور ہائی کورٹ۔ —فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ۔ —فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق ڈی جی صحت انصر فاروق اور دوا ساز کمپنیوں کے دو ڈائریکٹروں کی ضمانتیں منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 منگل کو جسٹس چوہدری محمد یونس اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

 عدالت نے تینوں افراد کو دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

 فاضل بینچ نے اسی کیس میں ایک اور درخواست پر مقدمہ سے دفعہ نمبر ۔۔۔نو سی۔۔۔ ختم کرنے سے متعلق درخواست بھی منظور کرلی ہے۔

 واضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس رواں سال اپریل میں اس وقت منظرِعام پر آیا جب اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو مطلع کیا تھا کہ ملتان میں واقع دو دوا ساز اداروں کو ایفی ڈرین کا سات ارب روپے کی مالیت کا کوٹہ ایک باآثر آدمی کے ذریعے ملا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں