مرغی۔ - اے ایف پی فوٹو
مرغی۔ - اے ایف پی فوٹو

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے پہلے مرغی یا انڈا کے صدیوں پرانے معمہ کو حل کر دیا۔

برطانیہ کی شیفرڈ اور وارٹ یونیورسٹی میں اس حوالہ سے کی گئی حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا کہ دنیا میں پہلے مرغی کی تخلیق ہوئی پھر بعد میں انڈا آیا۔

اس معمہ کو حل کرنے کیلئے سائنسدانوں نے انڈے کے چھلکے پر تحقیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈے کے چھلکے کی تخلیق ایک خاص پروٹین سے ہوتی ہے اور وہ پروٹین صرف مرغی میں ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے انڈہ وجود میں آتا ہے۔

اس طرح انہوں نے یہ بات ثابت کر دی کہ پہلے مرغی کی تخلیق ہوئی اور پھر انڈہ وجود میں آیا۔

تبصرے (0) بند ہیں