جلوزئی کیمپ میں مقیم متاثرین نے اپنے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ نہ ملنے پراحتجاجاً بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل تصویر اے پی

پشاور: جلوزئی میں مقیم باجوڑ کے متاثرین نےاپنے تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاجاً بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان متاثرین کے کہناہے کہ وہ باجوڑ واپس جانا چاہتے ہیں مگر بے سروسامانی کے عالم میں وہ مکان بھی کرائے پر نہیں لے سکتے۔

جلوزئی کیمپ میں اس وقت باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 205خاندان رہائش پذیر ہیں ، یہ وہ متاثرین ہیں جنہوں نے پاکستانی  چار سال قبل طالبان کے زیرِاثرعلاقوں اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی تھی۔  نواگئی تحصیل کے علاقہ کوٹکی کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ  باجوڑمیں ان کے مکانات مکمل طورپرتباہ ہوئے لیکن انہیں تاحال کوئی معاوضہ نہیںملا۔

متاثرین نے کیمپ میں مقیم اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے گذشتہ دنوں یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک ان کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔

باجوڑ متاثرین کیمپ میں اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور کیمپ میں رہنا ان کی مجبوری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں