ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے جانے والے روبوٹ کیوروسٹی کی جانب سے مریخی پتھر پر کئے گئے دوسرے سوراخ کی تصویر۔ اے پی
ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے جانے والے روبوٹ کیوروسٹی کی جانب سے مریخی پتھر پر کئے گئے دوسرے سوراخ کی تصویر۔ اے پی

پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجے جانے والے جدید ترین خلائی روبوٹ ' کیوروسٹی' نے مریخ کے ایک اور پتھر پر سوراخ کرکے بعد میں پاؤڈر بن جانے والی مٹی کا تجزیہ شروع کردیا ہے۔

ڈرلنگ کے بعد حاصل ہونے والی مٹی کو خودکار طریقے سے تجزیاتی مشینوں میں ڈالا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے یہ روبوٹ غیرسرگرم تھا ۔

ڈرلنگ کا یہ نیا مقام اس جگہ سے نو فٹ دور ہے جہاں تین ماہ قبل کیوروسٹی نے پہلی مرتبہ ایک پتھر پر ڈرلنگ کی تھی ۔ اس پرتحقیق سے ظاہر ہوا تھا کہ مریخ پر کبھی ایسا ماحول موجود تھا جو زندگی کیلئے ضروری تھا۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کیلئے ایک اور پتھر کی ڈرلنگ کا فیصلہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں