دنیا

شمالی کوریا: غیرملکیوں کو موبائل فون رکھنے کی اجازت

شمالی کوریا کو سیکیورٹی کی ضمانت دینے کے بعد مقامی اور غیرملکیوں کیلئے ذاتی موبائل رکھنے کی اجازت حاصل کرلی، آپریٹر۔

بیجنگ: شمالی کوریا نے غیرملکیوں کو شمالی کوریا کے دورے کے دوران اپنے ذاتی موبائل فونز پاس رکھنے کی اجازت دے دی۔

چینی حکومتی ذرائع سے حاصل ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا جانے والے غیرملکی اب اپنے ذاتی موبائل شمالی کوریا ساتھ لے جا سکیں گے۔

شمالی کوریا میں رواں ماہ کے شروع میں تھری جی موبائل فون نیٹ ورک نے کام شروع کردیا ہے جوکہ شمالی کوریا اور مصر کا مشترکہ منصوبہ تھا۔

آپریٹر کوریولنک کے مطابق انہوں نے شمالی کوریا کو سیکیورٹی کی ضمانت دینے کے بعد مقامی اور غیرملکیوں کیلئے ذاتی موبائل رکھنے کی اجازت حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا میں انٹرنیشنل انٹرنیٹ کے استعمال کی اجازت نہیں ہے تاہم جنوری کے شروع میں گوگل کے چیئرمین ایرک شمد کے دورہ شمالی کوریا سے لوگوں نے مثبت توقعات وابستہ کرلی ہیں۔

شمالی کوریا میں اس وقت طبقہ اشرافیہ یا سرکار کے صرف ایک ہزار افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل شمالی کوریا میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کو اپنے موبائل کسٹمز میں رکھوانے پڑے تھے تاہم اب غیرملکیوں کو 50 یورو کے عوض تھری جی سم دی جائے گی۔