لیاری میں اسنوکر کی دکان میں جوا کھیلا جاتا تھا جسے پولیس نے دو ماہ قبل بند کروا دیا تھا، بدھ کو دکان کے مالک نے فائرنگ کر کے لوگوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیں، 4 مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
آپٹک فائبر کیبل بچھانے سے ٹریک سے قریب علاقوں کو فائدہ ہوگا، اس سے مسافر ٹرینوں میں انٹرنیٹ، وائی فائی سے متعلق سہولیات میں بھی بہتری آئے گی، حکام پاکستان ریلوے
مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ پر قوم کو فخر ہے، وزیر اعظم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
الیکشن سے پہلے میں افغانستان گیا وہاں باہمی تجارت، افغان مہاجرین پر بات چیت کی، میں افغانستان سے کامیاب ہو کر واپس لوٹا تھا، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)
سپریم کورٹ نے بجٹ، ملازمین، اجازت کے ساتھ اور غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں سمیت جنگلات اگانے کے معاملے پر محکمہ جنگلات سے 5 سالہ تفصیلات طلب کرلیں۔
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق مؤقف واضح نہیں، نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، نومنتخب چیئرمین نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔