علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ ایک ایسے وقت آیا جب وہ نہ صرف وفاق، بلکہ اپنی ہی پارٹی کے اندرونی بحرانوں سے بھی نمٹنے میں ناکام نظر آ رہے تھے
محکمہ انہار کے مطابق ان علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ نشیبی علاقے ہیں، وقت کے ساتھ پانی خود ہی سوکھ جائے گا، نمائندہ ڈان نیوز ملتان تاثر سبحانی کی پروگرام ' نیوز وائر ' میں گفتگو
اجلاس کل دو بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، علی امین گنڈا پور نے آج عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں
آرمی چیف اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ’ گھر چلے جائیں گے‘ اور ’ان کا وزیراعظم ہاؤس یا ایوانِ صدر آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘، سما ٹی وی کے پروگرام ' ندیم ملک لائیو' میں گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کی مزید مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا
علی امین نے واضح طور پر کہا تھا کہ میں عمران خان کے اعتماد تک ہی وزیراعلیٰ ہوں، تحریک انصاف کے تمام ارکان بانی پی ٹی آئی سے وفادار ہیں اور ان کی ہدایت پر مکمل عمل ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
رواں سال اسٹریٹ کرائمز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل سے پولیس روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے، غلام نبی میمن
سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے، وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
وزیر جامعات کی زیر صدات اجلاس میں محکمہ جامعات کی کارکردگی، بورڈز میں اصلاحات اور پیپرز ای مارکنگ پر کرانے سے متعلق بریفنگ دی گئی؛ صوبے میں ای مارکنگ سے شفافیت اور جدیدیت میں اضافہ ہوگا، اسمٰعیل راہو
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت وسپورٹ حاصل ہوگی، پارٹی پالیسی کیلئے ایک ہوکر آگے بڑھیں گے، علی امین گنڈا پور
31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام یکم جنوری کو شائع کیے جائیں گے اور 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن
فیلڈ مارشل کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کا پاک، سعودیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی، آئی ایس پی آر
تھر کول پروجیکٹ کے فیز ون میں تھر کول سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، فیز ٹو میں مزید 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے جبکہ فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کو تحلیل کرکے 250 سے زائد ملازمین کو ایس اینڈ جی اے ڈی منتقل کردیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کی تنظیم نو سے سالانہ 20 کروڑ کی بچت ہوگی، سرفراز بگٹی
سندھ 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فیصد کمی کیلئے عملی اقدامات کریگا، 15 فیصد وسائل اپنے فنڈز اور 35 فیصد عالمی تعاون سے پورے کیے جائیں گے، مشیر ماحولیات
صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں اور علی امین گنڈاپور کو کچھ پتا ہی نہیں ہوتا، اگر وہ پیسے کمانے سے فارغ ہوجائیں تو انہیں پالیسی بیان دینا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو
جیروار روڈ پر ماسو واہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے کار پر فائرنگ کی، موت کی خبر سن کر بھتیجی بھی دم توڑ گئی، مقتول کا برادری میں تنازع تھا، ، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، پولیس
مافیا پیسہ کما رہا ہے مگر کسان کو کچھ نہیں مل رہا، آٹا اور چینی مہنگے ہورہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا 24، 25 اور 26 اکتوبر کو کسان بچاؤ کارواں نکالنے کا اعلان
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، ہم پر الزامات آرہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کے ریمارکس
گزشتہ سال بجٹ 21 ارب تھا، جو اب 14 ارب روپے رہ گیا ہے، کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، 12 نئے منصوبے تجویز کیے گئے تھے، لیکن کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
شہباز شریف نے بتایا کہ امریکی صدر کو دیا گیا معدنیات کا تحفہ فیلڈ مارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا، اور اس کا کسی ملکی یا غیر ملکی معدنیاتی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں تھا، اے این پی کے سربراہ کی ٹوئٹ
فنانشل ٹائمز کے مطابق، امریکی سرمایہ کاروں کو پسنی میں بندرگاہ تیار کرنے اور اس کا انتظام دینے کا تصور پاکستان نے پیش کیا ہے تاکہ پاکستان کی معدنیات تک امریکی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، ذرائع
راولپنڈی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے سیکنڈ ان کمانڈ 33 سالہ میجر طیب راحت نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
عوامی پانی کے ذخائر صرف گھریلو استعمال کیلئے مخصوص ہوں گے، سرکاری ادارے اور تجارتی صارفین اپنے بجٹ سے پانی خریدیں گے، مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
پانی کی سطح گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور قلت گزشتہ 33 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے واپڈا کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی۔
عوامی چارجنگ انفرااسٹرکچر کی کمی، گاڑیوں کی بلند ابتدائی لاگت، اور بجلی کی پیداوار میں فوسل فیول (ایندھن) پر انحصار جیسے عوامل پیش رفت میں بڑی رکاوٹیں ہیں، مقررین
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ شخص ہسپتال کا ملازم نہیں بلکہ فلاحی تنظیم سے وابستہ رضاکار تھا، متعلقہ تنظیم نے اس کی خدمات ختم کر دی ہیں، ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ
جماعت اسلامی کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے، پنجاب میں حد بندی کا عمل 3 بار مکمل کیا جا چکا، وکیل الیکشن کمیشن