خدا بخش نے گھریلو جھگڑے کے باعث اپنی بیوی کو قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی، ایس ایس پی سینٹرل؛ میاں بیوی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے رہائشی تھے اور ان کے پانچ بچے تھے، پولیس
ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز، ٹریفک پانچ منٹ کیلئے بھی رُکنا نہیں چاہیے، واسا کے ترقیاتی کاموں کے باعث لاہور میں مٹی اور دھول ہے، عدالت
پاکستان آنے والے یاتری سکھ مذہب کے بانی گورو نانک کے 556ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے 10 روزہ تہوار میں شرکت اور مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ، جسپریت بمراہ کو وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، ارشدیپ سنگھ کو کوئی سزا نہیں دی گئی، آئی سی سی کا اعلامیہ جاری
پیپلز پارٹی سے ترمیم پر بات چیت کی ہے، اب دوسرے اتحادیوں سے بات چیت کریں گے، حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس بار ترمیم کو پہلے سینیٹ میں لایا جائے ، سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
سیاسی جماعت نہیں بلکہ ریاست سُپر ہوتی ہے، مگر انہوں نے خود کو آئین، قانون اور ریاست سے بالاتر سمجھا، اور یہ رویہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، سابق ٹکٹ ہولڈرز کی لاہور میں پریس کانفرنس
ملک میں چینی کی کمی یا قیمتیں بڑھنے کی ذمہ دار شوگر انڈسٹری نہیں، صرف حکومتی نامزد ڈیلرز کو ہی چینی بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے، اعلامیہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
حالیہ سیلاب نے بُرے طریقے سے صوبے کو متاثر کیا، متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کرنے کے بعد متعلقہ خاندانوں میں ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا، عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس میں گفتگو
پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط، پی ٹی وی اور آئی آر آئی وی کے علاوہ پیمرا اور ایرانی ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کی 2 لانچوں کو روکا اور اُن کو تقریباْ 31 ہزار 610 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لیا، ایف بی آر
مصدقہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا جس سے 30 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے، ایف بی آر
اگر وفاقی حکومت اپنے مالی معاملات نہیں سنبھال سکتی تو صوبوں کو تمام ٹیکس جمع کرنے اور وفاقی اخراجات کو مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے پورا کرنے کی اجازت دی جائے، رہنما پیپلزپارٹی
لانڈھی میں ڈمپر نے بائیک سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے تلاش شروع کردی۔
گوگل کیساتھ ملکر مقامی سطح پر اے آئی پر مبنی حل بھی متعارف کرائیں گے، یہ ’تاریخی سنگِ میل‘ ہے، ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کیلئے مزید آسان ہو جائے گی، اسحٰق دار
حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل، آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے 224 ووٹ درکار ہیں، سینیٹ میں جے یو آئی یا اے این پی کے 3 ووٹ درکار ہوں گے۔
جسٹس ارباب طاہر کی عدالت میں عمران کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے کیس کی سماعت، مؤکل تک رسائی نہیں، ہدایات کے بغیر جواب نہیں دے سکتا، سلمان اکرم راجا
کارروائی یکم نومبر کی رات کی گئی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام
دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی کی مرمت کے دوران ہوا، کئی روز سے گیس لیک ہورہی تھی، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا، آئی جی اسلام آباد
پالیسی میں تسلسل یقینی بنایا جائے گا، جو ہم کہیں گے اس پر عمل بھی ہوگا، یہی تسلسل اس سفر کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری ہے، محمد اورنگزیب کا پی آئی ایم ای سی سے ورچوئل خطاب
واقعہ نشتر روڈ پر رامسوامی کے علاقے میں پیش آیا، حادثے میں متوفی شاہزیب کی اہلیہ زخمی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی جائے حادثہ آمد پر اہل علاقہ مشتعل، گارڈ نے فائرنگ کردی، مقدمہ درج
ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافے نے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنایا ہے، تاہم سائبر کرائمز میں اضافہ مالیاتی نظام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
اب ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے اسکیل کے بجائے یکمشت تنخواہ کے پیکیج پر بھرتی کیا جائے گا، پنشن کے حقدار نہیں ہوں گے، پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (ری پیل) آرڈیننس 2025، 31 اکتوبر سے نافذ
ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت سب کو منائیں گے، میثاق جمہوریت میں ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور
انتظامیہ اور انجینئرز میں تنازع شدت اختیار کر گیا، لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، سخت کارروائی ہوگی، متبادل ذرائع سے انتظام کرکے جدہ اور دمام کی پروازیں روانہ کر دیں، ترجمان پی آئی اے