اہم میٹنگ میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت 27ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ مولانا راشد سومرو، مفتی ابرار احمد اور دیگر رہنما بھی ہوں گے۔ اعلامیہ جے یو آئی (ف)
آئینی ترمیم میں ججز کی تقرری سے متعلق آرٹیکل 175 تک مشاورت مکمل ہو چکی ہے، امید ہے اتفاق رائے سے قانون سازی ہو گی۔ رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
کچھ لوگ کہتے تھے ہم پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جائیں گے، مگر میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے کے اوپر گدھا بیٹھ کر جارہا ہے تھا، شاہد آفریدی کی گفتگو کی ویڈیو وائرل
چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا، ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا۔
ججز کا تبادلہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا، متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی عمل کا حصہ ہوں گے، آئین پاکستان کے 48 آرٹیکلز میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
مالی سال 26 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 9.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 12 ارب 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
ایک ہزار 553 کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، زیادہ تر واقعات بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پیش آئے، خواتین پر تشدد کے ایک لاکھ 73 ہزار 367 واقعات رپورٹ ہوئے، حکومت کا قومی اسمبلی میں جواب
یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کل 7 ہزار 764 افغان شہری گرفتار اور حراست میں لیے گئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی رپورٹ
آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دی گئی، مسلح افواج کے عہدوں سے متعلق بھی تجویز ہے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم پر بحث کے بعد منظوری کا حتمی فیصلہ کرے گی، اعظم نذیر تارڑ
راشد محمود اور حاجی بانو خان سے ہتھیار، بارودی مواد، گولیاں، 5 یونیفارم، 177 اسلحہ لائسنس، 302 شناختی کارڈ، موبائل، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینکوں کی مہریں اور نقدی برآمد
مجوزہ آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کیے جانے کا امکان، شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی تیسری منزل پر شفٹ کیا جاسکتا ہے، رپورٹ
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سربراہ اے این پی ایمل ولی خان، پاکستان علما کونسل کے علامہ طاہر اشرفی نے بیان ’پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش‘ قرار دے دیا۔