ترمیم ابھی منظور ہونی ہے، ہوسکتا ہے کوئی مزید ترمیم ہوجائے، ججز کے ٹرانسفر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ جوڈیشری کا اپنا معاملہ ہوگا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
صدر مملکت اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا مشکور ہوں، اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے عشائیہ سے خطاب
ایف آئی آر میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات، جھوٹے اور بے بنیاد بیانات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقدمہ ایک شہری نے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں درج کرایا
نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا، بندش 96 انچ اور 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ضروری ہے۔ حکام
امت اس وقت بھٹکی ہوئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے، اگر ہم اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے، وزیر دفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو
’خیبر‘ ہٹا کر پختونخوا رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، صوبے کا مختصر نام چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا نام بڑا ہوجاتا ہے لوگ کے پی لکھ دیتے ہیں، اے این پی سینیٹر ہدایت اللہ
پاکستان دوطرفہ اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کا پابند ہے تاہم، پاکستان کا بنیادی تحفظاتی مسئلہ یعنی افغانستان سے آنے والی دہشت گردی، سب سے پہلے حل کیا جانا ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ
"جب آپ آئین میں کوئی تبدیلی کرتے ہیں تو یہ ایسے ہے جیسے کسی عمارت کی بنیاد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں، اور اگر کوئی غلطی ہو جائے تو پوری عمارت منہدم ہو سکتی ہے۔" سینیٹر علی ظفر
محکمہ داخلہ نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
انتہائی مضحکہ خیز تجاویز سامنے لائی گئیں، اشرافیہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ترامیم کررہا ہے، آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم ایک خاص عہدے کے فائدے کو مدِنظر رکھ کر کی جارہی ہیں، سابق سینیٹر
15 غیر قانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا جاتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کی ٹیم یہ رقم فرنٹ مین حسن امیر کے ذریعے وصول کرتی تھی، 7ماہ میں 12 کروڑ روپے وصول کیے گئے، ذرائع
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مجوزہ استثنیٰ کی تجویز واپس لی، چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے ترمیم واپس لینے کو سراہا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک ان کیمرا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں تمام شقوں پر تفصیلی اور شق بہ شق بحث کی جائے گی، پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
کال سینٹرز سے بھتہ وصولی اور غیر قانونی دھندے کی پشت پناہی کے سنگین الزامات عائد، 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، دیگر افسران، نجی کمپنی کا مالک اور چینی شہری بھی نامزد
علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا، ان کا پیغام آج بھی رہنمائی ہے، صدر مملکت، وزیر اعظم،
گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور دیگر شخصیات کے یوم اقبال پر پیغامات
عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے، شہباز شریف سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے
جون 2026 میں موجودہ آٹو پالیسی کی مدت ختم، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی اسمبلرز، پارٹس بنانے والے اداروں اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے والوں کے ساتھ وسیع مشاورت جاری
قومی صنعتی پالیسی وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش، وزارتِ خزانہ کی وزارتِ صنعت و پیداوار کو مراعات کیلئے پہلے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل کرنے کی ہدایت
وزارتِ بحری امور نے پورٹ قاسم میں رش اور تاخیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیے، جہاں چینی کے کارگو کی سست لوڈنگ کی وجہ سے پورٹ کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔
ضلع قلات کے علاقے خالق آباد میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو، ان کے بھائی سمیت 4 افراد جاں بحق، پنجگور کے علاقے شپستان میں 2 افراد قتل
30 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، تمام امیدوار دستبردار ہوگئے، پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، بلال تارڑ وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کے بھائی ہیں