آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی
ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ 10 سے 23 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا جب کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیپال، سری لنکا اور امریکا سمیت 6 ممالک شریک ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ لیگز کی فرنچائزز کی جانب سے ماضی میں بھی متعدد کھلاڑیوں کو اس طرح کی آفرز کی گئی ہیں، انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر بھی اس طرح کی آفر ٹھکرا چکے ہیں۔
افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا، افغانستان 23 رکنی فٹبال اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں اور صرف 3 کھلاڑی افغان نیشنل ہیں۔
بابر اور رضوان کی ٹی 20 میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، صائم ایوب اور محمد حارث کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، حارث رؤف کی جگہ وسیم جونئیر یا عباس آفریدی کو موقع دینے کا امکان ہے۔