ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا، حملے کے بعد ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی عہدیدار
حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے اتحادی ایران کا مؤقف انتہائی اہم ہوگا کیونکہ اب تک ایران نے تحمل سے کام لیا ہے لیکن اسرائیل کے ایک اور ریڈ لائن عبور کرنے پر ایران کا ردعمل کیا ہوگا؟
اسرائیل نے بتایا ہے کہ وہ لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رہا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ