تمام اسرائیلی یرغمالی واپس آگئے، غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع، کام مکمل نہیں ہوا، کیوں کہ وعدے کے برعکس ہلاک اسرائیلیوں کی لاشیں واپس نہیں کی گئیں، امریکی صدر
خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر آنے سے روک رکھا ہے، اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا بیان
کھیلنے کیلئے فٹبالز اور میدان تعمیر کریں گے، کوچز کی تعیناتی، مقابلوں کے انعقاد میں مدد اور فلسطین میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کی از سر نو تعمیر کے لیے فنڈ قائم کریں گے۔ جیانی انفنتیو کا اعلان
' ٹرمپ یا تو امن ( کا پرچار کرنے والے) صدر بن سکتے ہیں یا پھر جنگ ( کو بڑھاوا دینے والے) صدر، مگر وہ بیک وقت دونوں نہیں ہو سکتے۔' ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی
چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین کی جانب سے حال ہی میں نایاب ارضیاتی معدنیات اور متعلقہ اشیا پر عائد کی گئی برآمدی پابندیوں کا پاکستان سے کسی بھی طرح تعلق نہیں ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
انڈونیشی حکام نے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی چیمپئن شپ کیلئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا، کسی ملک کو ویزا جاری کرنے پر مجبور کرنے کا اختیار نہیں، عالمی ثالث عدالت
وزیرِاعظم شہباز شریف کی تقریر نے شاید پالیسی ساز حلقوں کو قائل نہ کیا ہو لیکن اُن کے الفاظ خبروں کی شہ سرخیاں بن گئے اور ایک مصروف سربراہی اجلاس میں پاکستان خود کو نمایاں بنا گیا۔
دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خالق اور دہشت گرد و نسل کش صہیونی ریاست کا حمایتی امریکا دوسروں پر الزام لگانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتا، ایرانی وزارت خارجہ
صدر اینڈری راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں فرار ہوئے، پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہونیوالا احتجاج بدعنوانی، ناقص طرز حکمرانی کے خلاف عوامی بغاوت میں تبدیل ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تلاشی لی، 2 گھر فوجی بیرک میں تبدیل، جبالیا میں سرکاری اہلکاروں اور صہیونی حمایت یافتہ مسلح گروہ میں جھڑپیں، دنیا فلسطین پر نظر رکھے، نمائندہ اقوام متحدہ
یہ امریکا کے باہر ہمارا سب سے بڑا اے آئی ہب ہوگا جس میں ہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ مرکز مستقبل میں کئی گیگا واٹس تک وسعت اختیار کرے گا، سی ای او گوگل کلاؤڈ
ٹرمپ کے وعدہ نبھانے پر شکریہ ادا کیا، اس منفرد کاوش پر انہیں خراج تحسین کا اظہار جاری رکھیں گے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست ہماری پالیسی کی اساس ہے۔
محمد اورنگزیب کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف، سینئر ایم ڈی ورلڈ بینک، آئی ایف سی، آئی ایس ڈی، امریکی حکام و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں، پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عزم کی تجدید
افغان وزیرِ خارجہ نے پہلی پریس کانفرنس سے خواتین صحافیوں کو نکالنا غیر ارادی قرار دے دیا، بھارتی وزارتِ خارجہ نے افغان سفارتخانے میں جمعہ کی پریس کانفرنس سے اظہار لاتعلقی کردیا۔