• KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

سانحہ ماڈل ٹاؤن، گولی چلانے کا حکم دینے والے ایس پی کی ضمانت

شائع July 12, 2014

لاہور: لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے والے ایس پی کو ضمانت مل گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس پی سلمان خان کی ضمانت 19 جولائی تک کے لیے منظور کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایلیٹ فورس کے انچارج نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم ایس پی سیکیورٹی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

انچارج ایلیٹ فورس عبدالرؤف کے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق ایس پی سکیورٹی سلمان خان نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دیا تھا۔

بیان میں عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ایس پی سیکیورٹی کی جانب سے حکم ملنے پر ایس ایچ او شیخ عامر سلیم اور دیگر اہلکاروں نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں، جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025