• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Rain 26.2°C
  • ISB: Heavy Rain 18.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Rain 26.2°C
  • ISB: Heavy Rain 18.2°C
شائع November 6, 2014 اپ ڈیٹ November 6, 2014 01:28pm
چوبیس گھنٹے کی مسلسل چلنے والے خبروں کے چکر اور شہر بھر میں پرتشدد حملوں کی خوفناک شرح نے کراچی کے رہائشیوں کو ان افراد کی خدمات فراموش کرنے پر مجبور کردیا ہے جو اپنے ساتھی شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال دیتے ہیں۔

کراچی میں پُرتشدد اور انتہا پسند عناصر کے خلاف دلیری سے لڑنے اور کامیابیاں حاصل کرنے والے ایسے ہی باہمت افراد کو سراہنے کے لیے آئی ہارٹ کراچی نامی مختصر دستاویزی سیریز کو تیار کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم و ٹی وی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے بتایا 'آئی ہارٹ کراچی میرے لیے بہت خاص پراجیکٹ تھا، کراچی میرا آبائی گھر ہے اور میں نے یہاں گزرے برسوں میں تشدد کی شرح کو بڑھتے دیکھا ہے، مگر اس شہر نے تمام تر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور ہم نے ایسے ہی پانچ افراد کی غیرمعمولی کوششوں کو نمایاں کیا ہے جو روزانہ شہر کو بدامنی سے بچانے اور اس کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی زندگی کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

یہ منفرد پانچ حصوں پر مشتمل سیریز پانچ عام افراد کے کراچی کیلئے کیے جانے والے غیرمعمولی کاموں کو اجاگر کرتی ہے، ان کی کہانیاں ناصرف تشدد کے بے قابو اور خاص واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی بلکہ اس سے کراچی کے رہائشیوں کے اندر ایک امید بھی پیدا کی جائے گی کہ ہم ایک برادری کی حیثیت سے مل کر جوابی مزاحمت کریں گے اور ہر طرح کی مشکلات پر قابو پائیں گے۔

اس سیریز کے ایک حصے میں کرابی ویسٹ زون میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عابد فاروق کی زندگی کی غیرمعمولی کہانی بیان کی گئی ہے جو 1998 سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کراچی ویسٹ زون، اورنگی، بلدیہ، ماڑی پور، کیماڑی اور گڈاپ ٹاﺅن پر مشتمل ہے اور یہاں بڑی تعداد میں بموں کے ملنے کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں، عابد کی کہانی یہ رہی۔

تبصرے (8) بند ہیں

vicky Nov 06, 2014 03:39pm
salutes
Aazad Nov 06, 2014 06:01pm
Want to say thank you from bottom of my heart and also thank you KHI Police & KPK police to facing High level of risk& danger and saving others lives. !Thank You
Sohail anwar Nov 07, 2014 11:59am
Hats off for suchbraveness and spirit.May Allah bless all of you and your families, long live Pakistan, long life Pakistan forces
khalil Nov 07, 2014 05:38pm
The place where the great people live.Slute 2 u n ur entire circle..The facilities of BDS of Army n Police should b equal even it should b double then Army..
Mirza Nov 07, 2014 07:25pm
M really pray for these people. God bless u. INSHALLAHu will get reward in world and after. Keep it
m luqman Nov 08, 2014 10:43am
This one is good story, as well as promote the positivity in our society and city as well, Thanx to highlight brave, panic and hidden story in this era..................
علی رضا Nov 10, 2014 08:15pm
محترمہ شرمین، ماشاءاللہ آپ نے عوام کی خدمت کرنے والے افراد پر دستاویزی فلم بنا کر اپنی سماجی ذمہ داری کا حق ادا کر دیا۔ اللہ پاک آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے کو جاری رکھیئے گا۔ صرف کراچی میں ہی آپ کو ایسے ہزاروں افراد مل جائیں گے جو انفرادی سطح پر اپنی بساط بھر کاوش میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ اور ان کی کاوش کا کسی کو علم بھی نہیں ہو پاتا۔ میری خواہش ہے کہ اس سلسلے میں اگر میں آپ کی کوئی مدد یا تعاون کر سکوں۔ جیتی رہیئے، خوش رہیئے، آباد رہیئے۔
Ghulam Mustafa Nov 13, 2014 02:12pm
HATES OFF FOR THESE GREAT PEOPLES .LOVE U PAKISTAN DEFENCE FORCES