• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
شائع May 14, 2015 اپ ڈیٹ October 15, 2017

10 چیزیں جنھیں کبھی مائیکروویو میں مت رکھیں


اگر آپ کو کبھی مائیکروویو اوون کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے تو آپ اکیلے نہیں، درحقیقت زندگی میں آسانی لانے کے لیے تیار کی جانے والی یہ مشین ہم میں سے بیشتر افراد کے لیے کسی معمے سے کم نہیں، یہ چیزوں کو فوری گرم کردیتی ہے مگر کئی بار ایسا دھماکہ ہوتا ہے کہ ہوش اڑ جاتے ہیں۔

درحقیقت مائیکروویو نام کی یہ مشین ہر چیز کو گرم کرنے کے لیے نہیں بنی بلکہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جنھیں اس میں رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ہم نے بھی ان اشیاء کی ایک فہرست تیار کی ہے تاکہ آپ مائیکروویو کو زیادہ اعتماد اور کم نقصان کے ساتھ استعمال کرسکیں۔

لنچ بیگز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

لنچ بیگز اتنے بھی معصوم نہیں جتنے وہ نظر آتے ہیں۔ کاغذ، پلاسٹک کے بنے تھیلوں اور اخبارات کو مائیکرو ویو سے دور رکھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چیزیں مائیکرو ویو میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں اور اس سے زہریلے دھویں کا اخراج کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے احتیاط ضروری ہے۔

چینی ساختہ ڈبے (Chinese Take-Out Container)

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ اپنے کچن میں آگ کو بھڑکتے نہیں دیکھنا چاہتے تو کبھی بھی چینی ساختہ ڈبے یا چائینیز کنٹینر کو مائیکرویو میں مت رکھیں۔ درحقیقت مائیکرو ویو دھات یا میٹل کو برداشت نہیں کرسکتا اور ان ڈبوں میں یہ کسی حد تک شامل ہوتا ہے جس سے آگ پکڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح عام چمچ، دھاتی برتن یا ڈبے بھی کبھی مائیکروویو میں رکھ کر اسے چلانے کی کوشش نہ کریں۔

دہی کے ڈبے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک بار ہی استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبے جیسے دہی، مکھن یا کریم وغیرہ کے ڈبے مائیکرو ویو میں رکھنے سے گریز کریں یا مجبوری ہو تو احتیاط برتیں۔ ان ڈبوں میں رکھی اشیاء کو بہت زیادہ ڈگری پر گرم کرنا منسب نہیں کیونکہ مائیکروویو کے چلنے کے دوران ڈبوں کے پگھلنے کا عمل شروع ہوجا تا ہے اور اس سے کیمیکل آپ کے کھانے میں شامل ہونے لگتا ہے۔

انڈے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مائکروویو اوون میں انڈوں کو ابالنا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، اگر آپ انڈوں کو مائیکرو ویو میں ابالنے کی کوشش کررہے ہیں تو آخر میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ صفائی کی ضرورت پڑے۔ مائیکرویو میں بہت تیزی سے بڑھنے والی حرارت انڈے میں کافی دھواں پیدا کردیتی ہے اور وہ پھٹ جاتا ہے۔

پھل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کچھ پھل ہوسکتا ہے کہ مائیکرو ویو اوون کا درجہ حرارت برداشت کرلیں مگر سب نہیں۔ ایسے کرنے کی کوشش میں انگور تو دھماکے سے پھٹیں گے جبکہ کشمش سے دھواں نکلنے لگے گا سو احتیاط سے کام لیں۔

ٹماٹو کیچپ یا ساس وغیرہ کو بغیر ڈھکن کے گرم کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ٹماٹو کیچپ یا ریڈ ساس وغیرہ کو بغیر ڈھکن والے برتن کے گرم کرنے کا عمل آپ کے لیے صرف گندگی پھیلانے کا باعث بنا سکتا ہے اور اس کے ذمہ دار بھی آپ خود ہی ہوں گے۔

مرچیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مرچیں بھی اس معاملے میں کسی سے کم نہیں کیونکہ یہ بھی آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ جب آپ مائیکرو کھولیں گے تو نہ صرف اس کا دھواں حلق میں درد اور کھانسی کا باعث بنے گا بلکہ آنکھوں کے لیے خاصا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں۔

ٹریول مگ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیشتر ٹریول مگز مائیکرو ویو میں رکھنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹیل اس کے اندر کافی یا چائے کو گرم ہونے نہیں دیتی بلکہ الٹا مائیکروویو کو ہی نقصان پہنچا دیتی ہے۔ اگر یہ مگ پلاسٹک کے ہیں تو ان کے نیچے چیک کرلیں کہ یہ مائیکرو ویو کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں۔

المونیم فوائل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکرو ویو میں کسی بھی قسم کا میٹل چاہے وہ المونیم فوائل ہی کیوں نہ ہو، کسی صورت اندر گرم ہونے کے لیے رکھنا چاہئے اور اگر آپ ایسی ہمت کرتے ہیں تو پہلے آگ بجھانے کے آلات کی موجودگی کو بھی یقینی بنالیں۔

کچھ بھی نہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ نے مذاق مذاق میں یا بے خیالی میں ہی مائیکرو ویو کو خالی ہی چلا دیا ہے تو ایک بڑا دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ جب مائیکرو ویو کے اندر درجہ حرارت کی لہریں کسی چیز میں جذب نہیں ہوتیں تو وہ مائیکرو ویو کے اندر جذب ہونے لگتی ہیں اور وہ پھٹ جاتا ہے سمجھ لیں جیسے خودکش حملہ کرلیتا ہے۔

تبصرے (21) بند ہیں

Hasan Raza May 15, 2015 02:07pm
Well Informative.
وسیم بن اشرف ملتان May 15, 2015 05:41pm
بہت عمدہ اور معلوماتی نیوز سٹوری ہے خاص کر خواتین کو دی گئی ان ہدایت پر لازمی عمل کرنا چاہئے،امید ہے ڈان آئندہ بھی ایسی سٹوریز شائع کرتا رہے گا،
Rubab Butt May 16, 2015 05:36pm
pl.point out the utensiles to be placed in microwave to make the food items hot. this element is completely missing. Answer required.
Sheikh Asif May 16, 2015 07:44pm
nice information for dawn lovers
zaman May 17, 2015 03:16pm
thank you Dawn
MUHAMMAD ZIA ASLAM May 17, 2015 03:35pm
Nice informations. I also forgot and have have had a metal plate in the oven once, but I was lucky no explosion occured.
Syed Yawar Bokhari May 17, 2015 04:06pm
Very good informative and fruitfull story. Thanks
Syed Yawar Bokhari May 17, 2015 04:08pm
pls never stop this kind of stories
Malla Rathore May 17, 2015 06:21pm
nice information not laddies for all
Malla Rathore May 17, 2015 06:21pm
Nice information for all
Tanveer Ahmed Shahid May 18, 2015 09:48am
Good information
javaid May 18, 2015 10:51am
all precautions are necessary for household women.
یمین الاسلام زبیری May 18, 2015 08:36pm
یہاں ان لوگوں کے لیے اچھی معلومات ہے جو نیا نیا مائکرو ویو استعمال کر رہے ہوں۔ البتہ، چونکہ یہ معلومات کسی امریکی ذریعہ سے لی گئی ہے اس لیے ترجمہ کرنے والے نے اپنی لاعلمی کی بدولت امریکہ میں چینی ریستورانوں سے کھانا باہر لے جانے والا کاغذی برتن یا ڈبہ بھی اپنے مضمون میں شامل کر لیا ہے۔ اسے برتن لکھنے کی بجائے چینی ساختہ ڈبہ لکھا ہے۔ یہ برتن یا ڈبہ لگتا ہے کہ پاکستان میں دستیاب نہیں۔ اس کی مشکل یہ ہے کہ اس میں دستہ لوہے کے ایک تار کا ہوتا ہے اور جیسا کہ ترجمہ نگار نے لکھ دیا ہے دھات کی کوئی چیز بھی مائکرو ویو میں نہیں رکھی جاسکتی۔
mujeeb ur rehman Aug 24, 2015 12:57pm
sateel ke barttan rakhny sy bhi microwave me dhamaka ho sakta he
03005147790 Jan 21, 2016 07:55am
ThanK Aamir shah Gawader
Tahira Syed Jan 21, 2016 02:13pm
Very informative for all.
mazhar Jan 21, 2016 06:02pm
Very useful hints.
iffat rasool Jan 21, 2016 11:22pm
very good information use to microwave
iffat rasool Jan 21, 2016 11:24pm
excellent information
inayatullah Mar 15, 2016 09:47am
all these must be printed by the company on the door as warning signs
riz Oct 15, 2017 01:18pm
BOHAT hi achy janab