• KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C
  • KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C

کولمبو میں پاکستان ڈھیر، سری لنکن گرفت مضبوط

شائع June 25, 2015

کولمبو: سری لنکن نے پاکستان کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 138 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔

کولمبو میں آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ اظہر علی نے 26 رنز بنائے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ اسکور نہ کر سکا اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدحالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے تھریندو کوشال نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دھمیکا پراساد نے 43 رنز دے کر تین اور دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن اوپنرز نے جواب میں اپنی ٹیم کو 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، جنید خان نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے دمتھ کرونارتنے کو سرفراز کی مدد سے قابو کیا۔

اس کے بعد آنے والے کمار سنگاکارا نے کشال سلوا کے ساتھ مل کر اختتام تک بلے بازی کرتے ہوئے مزید کوئی اور نقصان نہ ہونے دیا۔ دوسرے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے تھے جبکہ اسے پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے صرف 68 رنز درکار ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025