• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C
شائع October 21, 2015 اپ ڈیٹ October 22, 2015

ایسے اداکار جو فلموں میں بھائی بہن بن گئے

بولی وڈ اداکار فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کرتے ہیں کچھ کو پسند کیا جاتا ہے تو کچھ شائقین کو اتنا متاثر نہیں کرپاتے۔

اداکار کسی فلم میں ایک دوسرے کے ہمراہ رومانوی کردار میں نظر آتے ہیں تو کسی فلم میں ایک دوسرے کے بھائی بہن بن جاتے ہیں۔

ان اداکاروں نے اپنی بنائی ہوئی مختلف جوڑیوں سے شائقین کا بھر پور دل جیتا ہے۔

بولی وڈ کی متعدد فلموں میں بھائی بہنوں کے رشتے دکھائے، کچھ کو نہایت پیارا رشتہ بناکر سامنے لایا گیا البتہ کچھ کردار کافی منفی ثابت ہوئے۔

بولی وڈ اداکاروں کا آپس میں کردار صرف رومانوی کہانیوں میں ہی پسند نہیں کیا جاتا بلکہ جب وہ فلموں میں ایک دوسرے کے بھائی بہن کے طور پر سامنے آتے ہیں تو اس وقت بھی ان کے کرداروں کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

فلموں کی کچھ ایسی جوڑیاں جو بھائی بہن کے کردار میں سامنے آئیں یہاں دیکھیں:

دل دھڑکنے دو

فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

2015 کی ریلیز فلم دل دھڑکنے دو میں بولی وڈ کے نامور اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم میں انیل کپور، شفالی شاہ، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور فرحان اختر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ایک مشکلات میں گرفتار خاندان پر بنائی گئی تھی جن کے آپسی رشتوں میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی بھر داد وصول ہوئی تھی۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ رنویر اپنی بہن پریانکا کے ہر مشکل فیصلے میں ان کی مدد کرتے تھے۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

فضا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلم فضا میں اداکار ریتھیک روشن اور کرشمہ کپور نے بھائی اور بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم 2000 میں ریلیز کی گئی تھی جو نہایت ہی سنجیدہ کہانی پر مبنی تھی۔ اس فلم میں دونوں اداکاروں کے درمیان رشتے کو شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ فلم کو بہت زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا البتہ ریتھیک اور کرشمہ کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

پیار کیا تو ڈرنہ کیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولی وڈ فلم پیار کیا تو ڈرنہ کیا میں ارباز خان، سلمان خان اور کاجول اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں کاجول اور ارباز خان نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کی کہانی میں دکھایا گیا تھا کہ ارباز خان اپنی بہن کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کرسکتے تھے۔ یہ فلم اپنے وقت کی ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں کاجول اور سلمان نے ایک دوسرے کے ہمراہ رومانوی کردار ادا کیا تھا۔ فلم 1998 میں ریلیز کی گئی تھی۔

جانے تو یا جانے نہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلم جانے تو یا جانے نہ 2008 میں ریلیز کی گئی تھی، اس فلم کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ اس فلم میں اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا اور پراتیک ببر نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا جو ایک دوسرے سے پیار بھی کرتے تھے اور ہر وقت لڑتے بھی رہتے تھے۔ فلم جانے تو یا جانے نہ میں عمران خان نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

گول مال ریٹزنز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کامیاب فلم گول مال کے دوسرے حصے میں اداکارہ کرینہ کپور اور توشار کپور بھائی بہن کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں بولی وڈ کے متعدد اداکاروں نے اہم کردار ادا کیا تھا جس میں اجے دیوگن بھی شامل ہیں۔ فلم گول مال ریٹرنز مزاحیہ کہانی پر مبنی تھی جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہوئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اداکاروں کا اصلی زندگی میں بھی آخری نام ایک جیسا ہے یعنی ’کپور‘۔

ریس 2

فوٹو، اے ایف پی
فوٹو، اے ایف پی

فلم ریس 2 2013 کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔ اس فلم میں سیف علی خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، انیل کپور، جیکلین فرنینڈز اور امیشا پٹیل اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم ریس 2 میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون کو بھائی بہن کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ جان ابراہم نے اس فلم میں منفی کردار ادا کیا تھا جو اپنی بہن کو مار کر تمام دولت پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ اس فلم میں دونوں اداکاروں کے درمیان اس انوکھے رشتے ہو کافی پسند کیا گیا تھا۔ فلم ریس 2 کی کہانی نہایت دلچسپ تھی اور جس میں کافی ایکشن مناظر بھی فلمائے گئے.

جوش

فوٹو، رائٹرز
فوٹو، رائٹرز

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کو ایک ساتھ متعدد فلموں میں رومانوی کردار ادا کرتے دیکھا جاچکا ہے، البتہ اس جوڑی نے فلم جوش میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے اس کردار کو شائقین کی بھرپور داد وصول ہوئی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ نے ایک غنڈے کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ایشوریا ان کی لاڈلی بہن بنی تھی۔

ہاؤس فل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دیپیکا پڈوکون اور ارجن رامپال نے اس فلم میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے کئی مرتبہ متعدد انٹرویوز میں ارجن رامپال کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کی ہے۔ ان دونوں اداکاروں نے فلم اوم شانتی اوم میں میاں بیوی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔ فلم ہاؤس فل میں ارجن رامپال دیپیکا پڈوکون کے بھائی بنے تو جو اس بات سے پریشان رہتے تھے کہ ان کی بہن کس آدمی سے شادی کرے گی۔

رامییا وستاویا

فوٹو، اے ایف پی
فوٹو، اے ایف پی

اس فلم کو بہت زیادہ تو پسند نہیں کیا گیا تھا البتہ فلم میں موجود اداکاروں کی اداکاری کی تعریف کی گئی تھی۔ اس فلم میں اداکار سونو سود اداکارہ شروتی حسن کے بھائی کے طور پر نظر آئے تھے جنہوں نے ماں باپ کے بغیر اپنی بہن کا بہت اچھا خیال رکھا تھا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 22, 2015 01:27am
so what?
LIBRA Oct 22, 2015 11:05am
whats big deal in it ???
Vicky Oct 22, 2015 05:08pm
so what ??
shamshad samo Oct 22, 2015 10:36pm
wow