بینچ نے جسٹس جہانگیری کو ہدایت دی کہ وہ تقرری اور توثیق کے وقت غیر معتبر قانون کی ڈگری رکھنے کے باعث فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں، وزارتِ قانون کو بھی انہیں جج کے طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت۔
74 سالہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کا حجاب کھینچ لیا تھا، جس پر پاکستان و بھارت میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
پاکستان ان تبدیلیوں کو انتہائی تشویش اور سنجیدگی سے دیکھتا ہے، یہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع دریائے چناب میں یکطرفہ طور پر پانی چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے پہلے ہی مشکل حالات کو مزید بدتر بنا دیا ہے، عارضی خیموں میں رہنے والے لاکھوں بچے اب جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔
جیل میں حالات انتہائی خوفناک ہیں، وہاں بمشکل روشنی ہوتی ہے، پانی گندا ہے، یہ حالات کسی بھی قیدی کیلئے عالمی قوانین پر پورا نہیں اترتے، سلیمان خان کی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں گفتگو
بی بی سی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہِل پر حملے سے قبل کی گئی تقریر کو ایڈٹ کر کے نشر کیا گیا جس کے نتیجے میں ناظرین گمراہ ہوئے۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چار ملزمان ردا جدون، اس کے شوہر وحید عرف بِلّا، ندیم اور پرویز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے پرویز نے جرم کا اعتراف کیا۔
واقعے کے بعد سے سبز رنگ کی پاکستانی کرکٹ جرسی میں ایک مسکراتے ہوئے شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔ تاہم یہ تصویر دراصل ایک 'دوسرے نوید اکرم' کی فیس بک پروفائل سے لی گئی تھی۔