• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.4°C

امریکی قومی سلامتی مشیر کا دورہ پاکستان

شائع August 29, 2015

اسلام آباد: امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی مشیر اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی شامل ہے۔

سوزین رائس کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے، جس کے دوران افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کی مشیر جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گی، جس میں ممکنہ طور پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور مشرقی و مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات سے بھی امریکی قومی سلامتی کی مشیر کو آگاہ کریں گے۔

امکان ہے کہ اس ملاقات میں اگلے برس کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی بحالی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025