آرمی پبلک اسکول حملہ: عمران علی –عمر18

آرمی پبلک اسکول حملہ: عمران علی –عمر18

والدین: مسٹر اینڈ مسز نثار علی

عمران علی کے حوالے سے جاننے کے لیے اس کے والدین سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

عمران اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ عمران کی ٹیچر مس اندلیب آفتاب بتاتی ہیں کہ وہ کرم ایجنسی کے ایک معمولی گھر سے تعلق رکھتا تھا، وہ اپنے اہلخانہ سے دور پشاور کے ایک مقامی ہوسٹل میں رہتا تھا۔ اس کی والدہ سلائی کڑھائی کرکے اس کے سارے تعلیمی اخراجات برداشت کرتی تھیں۔

عمران کی ٹیچر کہتی ہیں کہ وہ اپنی کلاس کا سب سے خوبصورت لڑکا تھا اور اگر آج وہ زندہ ہوتا تو ڈاکٹر بننے کا اپنا خواب ضرور پورا کرتا۔

اسے انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کا شوق تھا۔ وہ ہر روز معانی جاننے کے لیےانگریزی کے مشکل الفاظ کی فہرست کے ساتھ جلد اسکول پہنچ جاتا تھا۔