• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
شائع December 31, 2015

2015 کے 10 بہترین پاکستانی ڈرامے


2015 پاکستانی ٹی وی کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے دوران ناظرین تین نسلوں کی کشمکش پر مبنی ڈراموں جیسے دیار دل سے لے کر روایتی محبت کی کہانیوں جیسے میرا نام یوسف ہے، کے سحر میں گرفتار رہے۔

مگر کونسا ڈراما سال کا سب سے بڑا ثابت ہوا ؟ اس حوالے سے ڈان نے ایک سروے کا اہتمام کیا تھا جس میں ٹی وی اسکرینوں پر دکھائے جانے والے چند پسندیدہ ڈراموں کو شامل کیا گیا اور اب اس کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

اس فہرست میں بیشتر ڈرامے عوامی آراءکی بنیاد پر شامل کیے گئے ہیں جبکہ تین کا انتخاب ہم نے خود کیا ہے۔

10. پارس

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک لڑکی کی جدوجہد پر مبنی تھا جس کی والدہ کینسر کا شکار ہوتی ہیں اور والد اس کے علاج کے لیے اپنا سب کچھ خرچ کردیتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے انگلینڈ جاتے ہوئے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوجاتے ہیں جس کے بعد بیٹی کے ہاتھ کچھ نہیں بچتا، جبکہ رشتے داروں کا رویہ بھی اچانک بدل جاتا ہے۔ اسے رخسانہ نگار نے تحریر جبکہ عامر یوسف نے ڈائریکٹ کیا۔ اس کی کاسٹ میں فردوس جمال، غزالہ بٹ، یمنیٰ زیدی، سمیع خان اور دیگر شامل تھے۔ یہ ہماری فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے۔

9. گویا

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اے آر وائی ڈیجیٹل کا یہ ڈراما محمد احمد نے تحریر جبکہ فرخ فیض نے ڈائریکٹ کیا۔ اس کی کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، عثمان خالد بٹ، ثناءجاوید، حرا ترین، اسد صدیقی، فرقان قریشی اور دیگر شامل تھے۔ یہ ایک بہت طاقتور باپ اور بیٹے کی کشمکش کی کہانی پر مبنی تھا جو ایک لڑکی کو پسند کرکے امارات کی زندگی کو لات مار کر چلا جاتا ہے اور باپ اسے واپس لانے کے لیے ہر حرب آزماتا ہے۔ اس فہرست میں اسے 9 واں نمبر دیا گیا ہے۔

8. رنگ لاگا

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا یہ ڈراما اپنی دلچسپ کہانی کی بناءپر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن بگ بینگ کے اس ڈرامے کو انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا جبکہ مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، صائمہ نور، نیلم منیر، زلمے سرحدی، افشاں قریشی، مومل خالد، صلاح الدین تنیو اور دیگر شامل تھے۔ دل پھینک عاشق حسین کی ایک کے بعد ایک شادی کرنے کی ادا لوگوں کو ایسی بھائی کہ یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

7. مول

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

مول ایک فرد سے معاشرے کے مطالبات اور حقوق کے درمیان توازن رکھنے کی کہانی ہے جس کا مرکزی کردار پر اپنی نوجوان کزن پر شادی کے لیے زور ڈالا جاتا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے اپنے آبائی شہر سے کراچی آکر کسی اور شادی کرلیتا ہے۔ آمنہ مفتی کی اس تحریر کو الیاس کشمیری نے ڈائریکٹ کیا۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، نوین وقار، اقراءاعجاز اور عصمت زیدہ شامل تھے اور ہمارے سروے میں یہ 1.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔

6. چپ رہو

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ہمایوں سعید کی پروڈکشن سکس سگما کے لیے اس ڈرامے کو یاسر نواز نے ڈائریکٹ اور سمیرا فضل نے تحریر کیا۔ اس کے مرکزی کرداروں میں سجل علی، یاسر نواز، سید جبران، ارجمند رحیم اور فیروز خان سمیت دیگر شامل تھے۔ ویسے تو اے آر ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا یہ ڈراما اگست 2014 میں شروع ہوا مگر اس کا اختتام 2015 میں ہوا اور اپنی منفرد کہانی کی بناءپر بہت زیادہ مقبول بھی ثابت ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے سروے میں یہ 4.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

5. الوداع

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ڈائریکٹر شہزادکشمیری کا تیار کردہ یہ ڈرامہ سمیرا فضل نے تحریر کیا، جس میں صنم جنگ، عمران عباس، نوین وقار، زاہد احمد اور سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ ایک روایتی رومانوی ڈراما تھا جس میں مرکزی جوڑا حیا اور ہادی ایک دوسرے کو پسند کرتا ہے مگر دونوں کی شادیاں کسی اور سے ہوجاتی ہیں۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کو لوگوں نے کافی پسند کیا اور ہمارے سروے کے مطابق 6.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ یہ پانچویں نمبر پر رہا۔

4. جیکسن ہائیٹس

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

معروف ہدایتکار مہرین جبار اور واسع چوہدری کا نیویارک کے علاقے جیکسن ہائیٹس میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی زندگی کے گرد گھومتا اس ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب تھے اور اسے اردو ون پر نشر کیا گیا۔ نعمان اعجااز، امینہ شیخ، عدیل حسین اور مرینہ خان جیسے اسٹار نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا اور لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ ہمارے سروے میں یہ 7.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

3. میرا نام یوسف ہے

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس وقت کوئی کیا کرسکتا ہے جب اس کے والدین کے درمیان مقابلے بازی جاری ہو اور اس کی آزادی اور شادی کے لیے انتخاب کا حق داﺅ پر لگ جائے۔ یہ وہ کہانی ہے جس کے گرد مصنف خلیل الرحمان قمر اور ہدایتکار مہرین جبار کا یہ ڈراما گھومتا تھا۔ اے پلس پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں عمران عباس، مایا علی، منشا پاشا، وسیم عباس اور بہروز سبزواری شامل تھے اور اپنی کہانی کی بناءپر اتنا پسند کیا گیا کہ انڈیا کے مقبول ترین چینیل اسٹار پلس نے بھی اسے نشر کیا اور وہ اس چینیل پر چلنے والا پہلا پاکستانی ڈراما بنا۔ ہمارے سروے میں یہ 8.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

2. صدقے تمہارے

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

پاکستانی ٹی وی پر کافی عرصے بعد ماہرہ خان کی اس ڈرامے کے ساتھ واپسی ہوئی۔ مومنہ درید، ہمایوں سعید اور طارق شاہ کی پروڈکشن صدقے تمہارے میں وہ سب کچھ تھا جو ایک بڑے بجٹ کے سیریل میں ہونا چاہئے۔ اسے مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا اور ان کے بقول یہ ان کی اپنی زندگی کی کہانی تھی۔ اسے محمد احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ماہرہ خان کے علاوہ اس میں سمعیہ ممتاز، عدنان ملک، قوی خان، ریحان شیخ، فرحان علی آغا، شامل خان اور دیگر شامل تھے۔ یہ ہمارے سروے میں 13.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

1. دیار دل

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

معروف رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی اس کہانی کو ڈرامے کی شکل بھی مصنف نے خود دی جسے حسیب حسن نے ہم ٹی وی کے لیے ڈائریکٹ کیا۔ مایا علی، صنم سعید، عثمان خالد بٹ، عابد علی، حریم فاروق، میکائیل ذوالفقار اور علی رحمان خان جیسی اسٹار کاسٹ کے ساتھ اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔ایک خاندان کے ٹوٹ کر بکھرنے اور پھر ایک دوسرے سے ملنے کی یہ کہانی ہمارے سروے پر 58 فیصد سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

umang Dec 31, 2015 08:34pm
Yes Diyar e dil was my favourite n overall all good dramas are in d list
محمد عرفان Jan 01, 2016 01:12pm
میرا نام یوسف ہے بہت ہی اچھا ڈرامہ تھا، خدا اور محبت کا سحر توڑنے میں کامیاب رہا۔
saleem Jan 01, 2016 06:23pm
Diyar e dil drama is my favorite. .
Zaheer Abbas Jan 04, 2016 02:42pm
Diyar e Dil and MNYH.
KHURRAM KHAN Jan 04, 2016 07:33pm
mera Nam Yousef hay is the bette one among the list.... very soooobar and Pakistan family described in it ...not like other dramas ,,, wearing saarhi, some kind of tint of indian movies and drams.... if you Peoples use ur own cultural dresses in the Serials it will hit the World with superb direction..... recommend the Pakistani Dress not the pirated cultural....