دنیا کی 15 خوبصورت ترین آبشاریں

دنیا کی 15 خوبصورت ترین آبشاریں


آبشار قدرت کی خوبصورتی اور طاقت کا مظہر ہوتی ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور یا دنگ کردیتی ہے۔

کچھ بہت ہلکے رفتار سے بہتی ہیں جبکہ کچھ کی رفتار اور اونچائی اتنی ہوتی ہے کہ ہوش اڑجائیں۔

یہاں دنیا کی چند ایسی ہی خوبصورت آبشاروں کو آپ دیکھ سکتے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے قدرتی نظارے، حیرت انگیز حجم یا منفرد ساخت کی بناءپر مسحور کردیتی ہیں۔

نیاگرا آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

براعظم شمالی امریکہ میں کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین آبشار، جسے حسن فطرت کا عظیم شاہکار اور دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں بھی شامل ہے۔

اگوازو آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ خوبصورت اگوازو آبشار درحقیقت ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان سرحدی لکیر بھی ہے۔ اس آبشار کا زیادہ تر حصہ ارجنٹائنی صوبے مسیونیز میں شامل ہے جبکہ کچھ حصہ برازیلین ریاست پارانہ کے اندر آتا ہے اور اس طرح یہ سیاحتی مقام بین الاقوامی سرحد بھی بن گیا ہے۔

اینجل آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس آبشار کو سالتو اینجل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ وینزویلا کے کنایما نیشنل پارک میں واقع ہے اور 3212 فٹ بلندی کے ساتھ اسے دنیا کی بلند ترین آبشار کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ہواسو آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا کے گرینڈ کینن نیشنل پارک میں واقع یہ آبشار اپنے انتہائی شفاف پانی کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی خوبصورتی کے باوجود اسے بہت کم افراد دیکھنے آتے ہیں جس کی وجہ نیشنل پارک میں 8 میل تک پیدل سفر کرنا ہے۔

پلیٹوائس لیکس نینشل پارک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کروشیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں خوش آمدید جہاں لاتعداد خوبصورت جھیلوں اور آبشاروں آپ کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے جنوب مشرقی یورپ کا سب سے قدم نیشنل پارک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 297 کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس نیشنل پارک کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کررکھا ہے اور یہاں سالانہ گیارہ لاکھ سیاح آتے ہیں جو اس کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں جس کی ایک مثال اوپر دی گئی تصویر سے بھی واضح ہوتی ہے۔

سیلجلینڈفوس آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آئس لینڈ کی مشہور ترین آبشاروں میں سے ایک جو سیلفوس اور سکوگافوس کے درمیان واقع ایک سرسبز میدان میں واقع ہے۔ دو سو فٹ کی بلندی سے نیچے ایک تالاب میں گرنے والی اس آبشار کا نظارہ دیکھنے والوں پر جادو طاری کردیتا ہے۔

وکٹوریہ آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

وکٹوریہ آبشار زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں ہر برس ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ تاہم اس کی ایک سب سے بڑی وجہ شہرت ڈیولز پول ہے جو کہ قدرتی طور پر آبشار کے کنارے پر پانی کے بہنے کے مقام پر دائرے کی شکل میں نظر آتا ہے۔ اگست سے جنوری کے درمیان دلہیر تیراکوں کو اس پول سے گزر کر لمبی چھلانگ کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایک پھسلن زدہ چٹانی رکاوٹ آپ کو ہزاروں فٹ نیچے جانے سے روکتی ہے اور بیشتر افراد یہاں اپنی زندگی کی یادگار ترین تصویر بنانے کے لیے اس تجربے کا حصہ بنتے ہیں۔

ہارس ٹیل آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک میں واقع اس آبشار کو اگر فروری کے مہینے میں دیکھا جائے تو قدرت کا انوکھا مظہر دیکھنے میں اس وقت آتا ہے جب سورج کی روشنی کا رنگ پانی میں سرخ اور نارنجی ہوجاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پانی کی جگہ آگ گررہی ہے۔

دیٹیان آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چین اور ویت نام کی سرحد پر واقع یہ آبشار نیچے پہنچ کر کئی آبشاروں میں تقسیم ہوجاتی ہے اور 229 فٹ نیچے پانی گرنے کی گونجی کئی کلومیٹر دور تک سنی جاتی ہے۔ علی الصبح سورج کی روشنی پانی سے ٹکرا کر دیکھنے والوں کے انتہائی خوبصورت قوس و قزح کا منظر پیش کرتی ہے۔

کرکجیوفیلسفوس آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آئس لینڈ کی یہ آبشار ایک پگھلتے گلیشیئر پر واقع ہے جو کہ حجم کے لحاظ سے تو بہت بڑی نہیں مگر اسے جو چیز انفرادیت بخشتی ہے وہ ناردرن لائٹس کا جادوئی نظارہ ہے جو یہاں کیا جاسکتا ہے۔

بترا آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

لبنان میں واقع یہ آبشار 837 فٹ نیچے چونے کے پتھروں کے ایک قدیم غار میں گرتی ہے اور اس پر تین قدرتی پل جیسی چٹانیں بنی ہوئی جو ایک دوسرے کے اوپر ہیں۔

ازوورول بیگار آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

رومانہ کے انینیا نامی پہاڑوں پر بہنے والی یہ آبشار کسی پریوں کے دیس کا منظر پیش کرتی ہے۔ یہ گول آبشار سر سبز منظرنامے کے اوپر بہتی ہے اور متعدد چھوٹے چشمے اس کے ساتھ بہتے ہیں۔

وال آف ٹیرز آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جزیرہ ہوائی کی یہ مشہور آبشار 17 مختلف آبشاروں پر مشتمل ہے جو ایک پہاڑی سے نیچے بہتی ہے، دیکھنے میں جادوئی اس آبشار کے بارے میں بہت کم لوگ جاتنے ہیں اور اس کا اصل نظارہ ہیلی کاپٹر سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

کائیٹیور آبشار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گیانا کے کائیٹیور نیشنل پارک میں واقع یہ آبشار دنیا کی بلند ترین اور طاقتور ترین آبشاروں میں سے ایک ہے، قدرت کے اس عجوبے کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کو بہت کم موقع ملتا ہے کیونکہ اس کی طاقت جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

جاروگو آبشار، سوات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوں تو سوات فطرت کے حسن سے بھرپور مقامات اور سیاحتی مرکز کے طور پر مشہور ہے، لیکن گھنے پرشکوہ جنگلات، پراسرار جھیلیں اور جھرنوں کی طرز کے بہت سے شاندار مقامات اس وادی میں اب بھی لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہیں۔ ان میں سے قابل ذکر جاروگو کا آبشار ہے، جو مینگورہ سے شمال مغرب میں 55 کلومیٹر کے فاصلے پر مٹّہ تحصیل کی چٹیکل وادی میں واقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔