ایبٹ آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لیے پی سی بی نے تربیتی کیمپ لگایا جس میں 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے علاوہ دیگر کھلاڑی مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
شان مسعود اور فواد عالم کو کیمپ کے سب فٹ کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
تربیتی کیمپ کی تصویری کہانی ملاحظہ کریں۔
قومی ٹیم کے نئے سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کیمپ کی تجویز دی تھی—فوٹو: پی سی بی
کھلاڑیوں کو پرفضا مقام میں سخت ٹریننگ کے بھیجا گیا جہاں فوجی ٹرینر ان کی معاونت کررہے ہیں—فوٹو: پی سی بی
کھلاڑی کیمپ میں مصروف نظر آرہے ہیں—فوٹو: پی سی بی
کیمپ میں کھلاڑیوں کو دوڑسمیت دیگر مشکل ہدف دیے جارہے ہیں—فوٹو: پی سی بی
حکام کے مطابق ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کی فٹنس ابتر ہے— فوٹو: پی سی بی
فٹنس کی بہتری کے لیے جدید طریقے آزمائے جارہے ہیں—فوٹو: پی سی بی
کھلاڑیوں کو روزانہ یوگا، دوڑ اور پش اپس جیسی مشقیں کرائی جاتی ہیں—فوٹو: پی سی بی
کھلاڑی پش اپس کی مشق میں مصروف ہیں —فوٹو: پی سی بی
کھلاڑیوں کی ٹرینگ میں ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر بھی معاونت میں مصروف ہیں—فوٹو: پی سی بی—فوٹو: پی سی بی
یونس خان اور مصباح الحق ٹیم میں عمر رسیدہ کھلاڑی ہونے کے باوجود اہداف حاصل کرنے میں سب سے آگے ہیں—فوٹو: پی سی بی
شعیب ملک سمیت کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو اس تربیتی کیمپ میں بلایا گیا ہےفوٹو: پی سی بی
جاوید میاں داد کی ایک ویڈیو ان سب کی بہترین رہنمائی کرتی ہے جس میں وہ ایک مشروب کمپنی کے اشتہار میں دکھائے گیے ہیں
thumb_upRecommend
Uzair AhmedMay 20, 2016 12:46pm
Is camp sy kam sy kam humare Players ki Fitness tu achi ho jaye gi.
thumb_upRecommend
Abdul QayumMay 20, 2016 09:28pm
قبایٗلی اپرشنز ہو، کراچی کے ٹارگٹ کِلرز ہو یا پنجاب میں ڈاکووٗں کے راج کو ختم کرنا ہو،سب کے سب کام آرمی کو ہی کرنے پڑتے ہیں ۔اور اب جب کرکٹ تباہی کے لکیر پر ہے تو اس کے لیے بھی آرمی سے رجوع کرنا پڑرہا ہے، لیکن دوسری طرف نوازشریف کو پانامہ میں مال جمع کرنے سے فرصت نہیں ۔
thumb_upRecommend
najeebMay 20, 2016 10:54pm
It is the best policy that the army training to player
تبصرے (4) بند ہیں