• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 160 سابق فوجی بھرتی

شائع June 1, 2016

کراچی : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی-پیک) پر کام کرنے والے چینی انجینیئرز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ماہرین اور دیگر باشندوں کی حفاظت کے لیے 160 سابق فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیا۔

کراچی میں ہونے والی چینی شہریوں پر حملے کے بعد حکام نے 2 ہزار اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل فورسز کو صوبہ سندھ میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندے کی حفاظت پر مامور کیا گیا ہے، ان 2 ہزار اہلکاروں میں 160 ریٹائر فوجی بھی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سندھ اپیکس کمیٹی نے گزشتہ ماہ ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل فورس کو سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مامور کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے گئے بعد ازاں 160 ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کیا گیا۔

سندھ پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اے ڈی خواجہ سے کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے بہت کم وقت میں اقدامات کیے گئے، اسی وجہ سے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کیا گیا، ان کی بھرتی کا فائدہ یہ ہے کہ ان کو زیادہ تربیت نہیں دینی ہوتی، وہ پہلے ہی سے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذ کورہ 160 ریٹائرڈ فوجی آئندہ چند ہفتوں میں تھوڑی بہت ٹریننگ کے بعد تعینات کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی شہری کی گاڑی کے قریب دھماکا

سی پیک منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد دوسروں صوبے کے مقابلے میں سندھ میں زیادہ چینی افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

2015 اگست میں چینی قونصل جنرل مایاؤ نے شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کے حوالے سے سندھ کے آئی جی سے ملاقات کی تھی۔

سندھ اپیکس کمیٹی میں اس حوالے سے کئی پلان بنائے گئے تھے، تاہم کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدرات میں سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں نیشنل ہائی وے پر چینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مقامی ڈرائیور اورگارڈ زخمی ہوئے ۔

سندھ پولیس کے پلان کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس کی فارن سیکیورٹی سیل ہی چین کے شہریوں کی سیکیورٹی معاملات دیکھ رہی ہے، جس کی وجہ سے اسپیشل فورس کو ترتیب دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر کو حالیہ دنوں میں ہونے والے بڑے واقعات میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں کو ذاتی طور پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر یکم جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025