• KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Clear 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.4°C
  • LHR: Clear 10.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
شائع July 14, 2016

ایشیاءکے 10 بہترین سیاحتی مقامات

گھومنے پھرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا اور گرمیوں کے یہ ایام اس حوالے سے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ نے ایشیاءکے ایسے 10 مقامات کا تعین کیا ہے جنھیں سیاحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

یہ مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے بھی بہترین ہیں جبکہ سکون حاصل کرنے کے لیے بھی، یعنی ہر طرح کے مزاج کے لوگوں کو دیکھ کر ان کا تعین کیا گیا ہے۔

تو ان کی تصاویر دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ آپ کونسی جگہ جانا پسند کریں گے۔

تائیتونگ، تائیوان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ تائیوان کا ایک ایسا مقام ہے جو دنیا کی نگاہوں سے چھپا ہوا ہے، یہاں فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے میوزک فیسٹیولز کی روایت کافی پرانی ہے جبکہ یہاں کے قدرتی نظارے دیکھنے والوں کو دنگ کرکے رکھ دیتے ہیں۔

میگھالیہ، انڈیا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ انڈیا کی ایسی ریاست ہے جو دور دراز ہونے کی بناءپر اکثر افراد کو علم ہی نہیں، مگر یہاں کے پہاڑی مقامات مہم جوﺅں کو ہائیکنگ، کوہ پیمائی، غاروں کے اسرار تلاش کرنے اور دیگر کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ دہائیوں تک سیاحوں کے نظروں سے اوجھل رہا جس کی وجہ سے یہاں کے آبشاروں کو اکثر افراد دیکھ نہیں سکے مگر اس سال یہ پرسکون اور خوبصورت مقام ایشیاءکے بہترین سیاحتی مقام کی فہرست میں ضرور شامل ہوگیا ہے۔

ٹرنگ آئی لینڈز، تھائی لینڈ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

لونلی پلانیٹ نے اس مقام کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ جزائر اپنے معروف پڑوسی انڈمان کے مقابلے میں دیکھنے والوں کو مسحور کردینے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہاں بہت کم افراد سیاحت کے لیے آتے ہیں لہذا یہاں کا سکون اب تک ختم نہیں ہوا۔

پیمیٹیرن، انڈونیشیاء

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

انڈونیشیاءکے جزائر بالی کا حصہ پیمیٹرن کا ساحلہ مقام ایسی جگہ ہے جو بیشتر افراد نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہوگی، خاص طور پر اسکوبا ڈائیونگ کے لیے شوقین افراد کے لیے یہ کسی خزانے کی کھوج سے کم نہیں۔

اپوہ، ملائیشیاء

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ملائیشیاءکا غیر معروف فوڈ دارالحکومت قدیم شہر ہے جس کے کیفوں میں یہاں کی قدامت کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ہاکی پسند کرنے والوں کے لیے یہ شہر ہوسکتا ہے نیا نہ ہو کیونکہ یہاں اکثر ہاکی ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتا ہے، جبکہ قدرتی خوبصورتی کے لحاظ سے بھی یہ کسی سے کم نہیں۔

ہانگ کانگ، چین

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چین کا یہ صنعتی حب کسی ملک سے کم نہیں جہاں قدرتی ورثے کے تحفظ پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے، خاص طور پر یونیسکو کے طے کردہ جیو پارک میں۔ اس مقام پر شٹل بس کے ذریعے پہنچا جاتا ہے اور فیری سروس کے لیے ذریعے ایک گاﺅں کا دورہ کیا جاتا ہے جو زندگی کا یادگار تجربہ ثابت ہوتا ہے۔

کون داﺅ آئی لینڈز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ ایشیاءکے تیزی سے ابھرتے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، سمندری فوڈ کے شوقین افراد کے لیے کہا جاتا ہے کہ دنیا میں اس سے بہتر جگہ کوئی اور نہیں جبکہ یہاں کے ساحلوں کو بھی دنیا کے چند بہترین ساحلی مقامات میں شامل کیا جاتا ہے۔

جیونجو، جنوبی کوریا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ جنوبی کوریا کا وہ شہر ہے جس پر اب سیاحوں کی توجہ مرکوز ہوئی ہے جس کی وجہ یہاں کے کھانوں کو قرار دیا جاسکتا ہے جو دنیا بھر سے لوگوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔

شنگھائی، چین

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

چین کا یہ شہر کسی تعارف کا محتاج نہیں، جہاں اب ڈزنی ریزورٹ بھی کھل رہا ہے جبکہ شنگھائی ٹاور کی تعمیر بھی مکمل ہورہی ہے جو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے۔

ہوکائیدو، جاپان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہوکائیدو جاپان کا دوسرا بڑا جزیرہ ہے جہاں پورا سال سیاحوں کا رش رہتا ہے، جس کی وجہ شمال میں واقع اس جزیرے کو جنوبی ساحلی شہر ٹوکیو سے بلٹ ٹرین کے ذریعے لنک کردینا ہے، جبکہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Bilal Jul 15, 2016 11:28am
Kia inn 10 Sayakhti Maqamaat main se Pakistan ka aissa koi Maqaam nahi?