• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 14.3°C

امتیاز شیخ فنکشنل لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

شائع August 19, 2016

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل۔ایف) کے مرکزی رہنما امتیاز شیخ نے لندن میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پی ایم ایل۔ایف کے مرکزی رہنما امتیاز شیخ نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے امتیاز شیخ کو خیر مقدم کیا، امتیاز شیخ نے لندن میں چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

امتیاز شیخ کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر جیتی گئی قومی اسمبلی کی سیٹ سے بہت مستعفی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز سے اتحاد کے لیے ان کو معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔

ایک اور رہنما جو ان کے اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان تعلقات سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، کہتے ہیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امتیاز شیخ نے پی پی پی میں شامل ہونے کی کوشش نہ کی ہو جبکہ پی پی پی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے ان کی شمولیت کی سخت مخالف کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امتیاز شیخ نے حال ہی میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے تعلقات استوار کیے جس کے بعد وہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

امتیاز شیخ کے دوست کا کہنا ہے کہ جو لوگ سیاست میں رہنا چاہتے ان کے لیے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنا بہترین چوائس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امتیاز شیخ نے محسوس کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت کی جانب سے ان کو نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ وہ گزشتہ ایک برس سے پارٹی اجلاس اور اس کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔


یہ خبر 19 اگست 2016 ڈان اخبار کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025