• KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C
  • KHI: Sunny 26.3°C
  • LHR: Sunny 20.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.8°C
شائع September 2, 2016

رواں سال کی نئی 15 بہترین ٹیکنالوجی ڈیوائسز

ٹیکنالوجی کی دنیا کی دوسری بڑی نمائش آئی ایف اے برلن کا آغاز 2 ستمبر سے ہورہا ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ہر طرح کی ڈیوائسز سامنے آئیں گی۔

تاہم نمائش شروع ہونے سے پہلے ہی کئی کمپنیوں نے اپنی نئی ڈیوائسز کو پیش کردیا ہے جو نمائش میں رکھی جائیں گی جن میں سے چند ایک کا انتخاب ہم نے کیا ہے۔

سام سنگ گیئر ایس تھری

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنی اسمارٹ واچ گیئر ایس تھری کو نمائش میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا کیس اسٹیل کا ہے جبکہ دیکھنے میں یہ ایک عام گھڑی جیسی لگتی ہے۔ اس واچ پر بغیر فون سے کنکٹ ہوئے کالز کرنے اور میسجنگ کا فیچر بھی رکھا گیا ہے تاہم اسے اینڈرائیڈ فونز کے ساتھ منسلک کرکے کام لیا جاسکتا ہے۔ اس میں جی پی ایس بھی موجود ہے تاکہ فون سے دوری پر بھی اسے ٹریک کرسکے جبکہ اس کی بیٹری 4 دن تک چل سکتی ہے۔ سام سنگ کے مطابق اس کی قیمت کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

لیناوو یوگا ٹیب تھری پلس

فوٹو بشکریہ لیناوؤ
فوٹو بشکریہ لیناوؤ

لیناوو کا 10.1 انچ کا یوگا ٹیب تھری پلس انٹرٹینمنٹ کے لیے ہے کیونکہ اس میں ٹی وی اور ویڈیو دیکھنے کے تجربے کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، تاہم اس کے ساتھ پراجیکٹر نہیں دیا گیا۔ اس میں 2560x1600 پکسلز ریزولوشن ہے جبک ڈولبی اٹیومز ٹیکنالوجی والے جے بی ایل اسپیکرز موجود ہیں۔ اس کی قیمت 300 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

موٹرولا موٹو زی پلے

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا کا یہ نیا اسمارٹ فون ایک منفرد فیچر کے ساتھ ہے یعنی اس میں میگنیٹک اسنپ آن ایسیسریز موجود ہیں جو فوٹوز لینے کا عمل پرلطف بنا دیتا ہے۔ یہ فون 8 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 499 یوروز ہوگی۔

لیناوو یوگا بک

فوٹو بشکریہ لیناوؤ
فوٹو بشکریہ لیناوؤ

لیناوو کا نیا ٹیبلٹ موٹائی میں کاغذی کتاب سے کچھ ہی کم ہے اور کسی لیپ ٹاپ سے ملتا جلتا ہے، 10.1 انچ کی فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ اس میں کی بورڈ نہیں دیا گیا، جسے کرئیٹ پیڈک کا نام دیا گیا ہے، کی بورڈ کے دائیں جانب اوپر ایک بٹن کلک کرنے پر بٹنوں کی آﺅٹ لائن غائب ہوجاتی ہے، اس کا وزن 1.52 پونڈز جبکہ قیمت 499 سے 549 ڈالرز ہے۔

ایسر اسپن 7

فوٹو بشکریہ ایسر
فوٹو بشکریہ ایسر

اسپن 7 کمپنی کی فلیگ شپ ڈیوائس ہے، جس میں 360 ڈگری ڈوئل ٹورکیو ہنگی کو رکھا گیا ہے جو صارفین کو اس ڈیوائس کو چار مختلف طریقوں جیسے ٹیبلٹ، ڈسپلے، ٹینٹ اور لیپ ٹاپ کے طور پر استعمال کرنے کا موقع دیتا ہے۔

ڈائیسن پیور ہاٹ + کول لنک

فوٹو بشکریہ ڈائیسن
فوٹو بشکریہ ڈائیسن

یہ اصل میں پنکھا ہے جس میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے، بغیر پروں والے ڈیزائن کا یہ پنکھا ہوا میں گرم یا ٹھنڈی ہوا چھوڑتا ہے، جبکہ اس میں طاقتور ایئر فلٹر موجود ہے جو ہوا میں موجود سو فیصد اجزاء کو نکال کر اسے خالص بنا دیتا ہے۔ اس کی قیمت 600 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

فلپس ہیوئی موشن سنسر

فوٹو بشکریہ فلپس
فوٹو بشکریہ فلپس

اپنی اسمارٹ لائٹس کے ساتھ اس سنسر کو منسلک کریں اور ہمیشہ کے لیے لائٹس کو جلانے بجھانے کی فکر کو بھول جائیں، جبکہ یہ اسمارٹ بلب کے رنگوں کو بھی بدل سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی کمرے میں داخل ہوتے ہوئے آپ بلب کا رنگ بدل سکتے ہیں۔ اس ڈیوائس کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بجلی کے بل میں نمایاں کمی لائے گا۔

فٹ بٹ چارج 2

فوٹو بشکریہ فٹ بٹ
فوٹو بشکریہ فٹ بٹ

فٹنس ٹریکر بینڈ ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہے، مگر اس بار کمپنی نے ڈیزائن کو بدلا ہے اور اس میں لیدر، ربڑ یا دیگر ایسیسریز کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، بس قیمت میں چند ڈالرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

یائی فور کے ایکشن کیمرہ

فوٹو بشکریہ یائی
فوٹو بشکریہ یائی

اگر آپ فوٹوگرافی کے شوقین ہیں تو یہ کیمرہ آپ کو ضرور پسند آئے گا جو انتہائی تیز حرکت کرنے والی چیزوں کی بھی شاندار تصاویر لے سکتا ہے، اس میں فوٹوگرافی کے حوالے سے نئے ورژنز کو رکھا گیا ہے۔

اے ای جی سنس کک اوون

فوٹو بشکریہ اے ای جی
فوٹو بشکریہ اے ای جی

اس بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کسی ریسٹورنٹ کے معیار جیسا کھانا تیار کرسکتا ہے، چاہے آپ جتنے بھی اناڑی ہوں، اس میں لگے فوڈ سنسر کھانا پکنے پر نظر رکھ کر آپ کو معلومات دیتے رہتے ہیں تاکہ وہ خراب نہ ہوسکے۔

اے ای الیکٹرولکس 9000 واشنگ مشین

فوٹو بشکریہ اے ای الیکٹرولکس
فوٹو بشکریہ اے ای الیکٹرولکس

کمپنی کے مطابق اس کا ایڈوانس واشر پانی کی مقدار کو فلٹر کرکے کپڑوں کو زیادہ موثر طریقے سے صاف کرتا ہے اور یہ سب انتہائی کم درجہ حرارت میں ہوتا ہے، اس سے شوخ کپڑوں کے رنگ خراب نہیں ہوتے یا ان پر کسی اور کپڑے کا رنگ نہیں چڑھتا۔

لوگی ٹیک ایم 720 ٹرائی تھیلون ماﺅس

فوٹو بشکریہ لوگی ٹیک
فوٹو بشکریہ لوگی ٹیک

یہ درحقیقت تین ڈیوائسز کا مجموعہ ہے جو لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور ٹیبلٹ وغیرہ پر ماﺅس کا کام کرتی ہیں، اس ماﺅس کو ڈیوائس سے کنکٹ کرنے کے لیے یو ایس بی یا بلیوٹوتھ کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے ساتھ ایسی ایسیسریز دی جاتی ہیں جو اسے متعدد ڈیوائسز سے بیک وقت کنکٹ کردیتی ہیں۔

ایچ ٹی سی ون اے نائن ایس

فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

ایچ ٹی سی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ون اے نان ایس کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کیا ہے جو کہ دیکھنے میں آئی فون جیسا ہی ہے تاہم اس کا کیمرہ بائیں کونے پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا ٹیک ہیلیو پی ٹین پروسیسر، 720p اسکرین اور 13 میگا پکسلز ریئر کیمرہ وغیرہ اس کے دیگر فیچرز ہیں۔

ہیواوے نووا سیریز فون

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے اس نمائش کے دوران اپنے اسمارٹ فون کی نئی سیریز نووا کے دو فونز پیش کیے، یعنی نووا اور نووا پلس، ایک فون پانچ انچ جبکہ دوسرا 5.5 انچ اسکرین کے ساتھ ہے ،دونوں میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج اور مائیکرو ایس ڈی اسپورٹ جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

ایل جی مانیٹر

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے اس نمائش کے موقع پر دو الٹرا وائیڈ مانیٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو اس کے بقول دنیا کے سب سے بڑے مانیٹر ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mohammad Sep 02, 2016 12:11pm
Very nice and information, thank you...
Ali Aamir Sep 02, 2016 12:57pm
Thanks for this article