• KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
شائع October 10, 2016 اپ ڈیٹ February 6, 2018

دنیا بھر کے 20 حیران کن بیڈرومز


کہا جاتا ہے کہ اگر کسی شخص کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگانا ہو تو اس کے سونے کا کمرے یا بیڈروم دیکھ لیں۔

اگر یہ بات درست ہے تو جان ٹیک وری متعدد افراد کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گے۔

جان ایک ایسے فوٹوگرافر ہیں جو دنیا بھر میں سفر کرکے 1200 بیڈ رومز کی تصاویر لے چکے ہیں جن میں نیویارک کے قلب سے لے کر نیروبی کا غریب علاقہ تک شامل ہے۔

انہیں یہ آئیڈیا اُس وقت آیا جب وہ 80 اور 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں تحقیق کررہے تھے۔

جان نے اس سفر کا آغاز پیرس میں اپنے دوستوں کے کمروں سے کیا اور پھر دنیا بھر میں سفر کرنے لگے جس کے لیے انھوں نے سوشل میڈیا اور سماجی تنظیموں کو ذریعہ بناکر رضاکاروں کو تلاش کیا اور ان کے کمروں کی تصاویر دنیا بھر میں پھیلا دیں۔

یہاں ان کے کام کی کچھ جھلکیاں پیش خدمت ہیں جو واقعی حیران کن ہیں۔

پیرس، فرانس

یہ کمرہ نمبر 24 ہے جہاں 30 سالہ آرٹسٹ جوزف رہتے ہیں۔

سبینڈوے، کولمبیا

اس کمرے کا نمبر 633 ہے اور یہاں 21 سالہ ٹیچر ماریکسا مقیم ہیں۔

لاپاز، بولیویا

یہ کمرہ 18 سالہ طالبعلم مارسیلو کا ہے۔

ڈیلاس، امریکا

یہ 22 سالہ نوجوان بین ایک طالبعلم ہے۔

مانیاتا، کینیا

ازیکائل نامی یہ 22 سالہ نوجوان مقامی جنگجو ہے۔

ٹوکیو، جاپان

25 سالہ ریوکو ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئر ہیں۔

کھٹمنڈو، نیپال

اس 22 سالہ نوجوان کا نام پیما ہے اور یہ بدھ مت کا طالبعلم ہے۔

قاہرہ، مصر

19 سالہ اس گھریلو خاتون کا نام عزہ ہے۔

ڈلی، چین

22 سالہ اس لڑکی کا نام یوان ہے اور یہ ایک سیلز پرسن ہیں۔

نیویارک، امریکا

28 سالہ مائیک ایک انٹرٹینر ہیں۔

تہران، ایران

29 سالہ یہ خاتون ایک مصورہ ہیں۔

سینٹ کیتھرین، مصر

18 سالہ محمد روایتی ادویات کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

نیروبی، کینیا

29 سالہ ایلس ایک خاتون خانہ اور ماں ہیں۔

بیروت، لبنان

27 سالہ سبرینہ چھوٹے بچوں کو پڑھانے کا کام کرتی ہیں۔

زامبیل، قازقستان

زالے نامی یہ 18 سالہ نوجوان ایک طالبعلم ہیں۔

برلن، جرمنی

22 سالہ ماجا آرکیٹیکٹ بننے میں مصروف ہیں۔

تھائیس، سینیگال

فاٹو 17 سالہ لڑکی ہے۔

بین سینگم، تھائی لینڈ

20 سالہ فاہ ایک کسان ہیں۔

ریاض، سعودی عرب

30 سالہ صالح ایک ہیومین ریسورس آفیسر ہیں۔

کیگالی، روانڈا

22 سالہ جوزی اکاﺅنٹنگ کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

تصاویر بشکریہ جان ٹیک وری

تبصرے (1) بند ہیں

Adnan Rauf Rajput Oct 10, 2016 04:13pm
i believe that create million of different human being therefore there choices are different its very awesome experiment and i think photographer got success in his aim its wonderful the main thing is simplicity and natural its combnation of rich and poor bedromm not only but its concern with life style becuase only money not give you living style its your inner beauty which show your beauty in your work .