شائع November 12, 2016 اپ ڈیٹ November 15, 2016

مشہور کمپنیوں کے لوگو کیسے تبدیل ہوئے؟


رپورٹ: ویب ڈیسک

یہ حقیقت ہے کہ وقت کے ساتھ ہر چیز بدل جاتی ہے، تجارتی و کاروباری ادارے بھی تبدیلی کے اس عمل سے مستثنیٰ نہیں ہوتے۔

صارفین کی بدلتی ہوئی پسند، رجحان اور معیار پر پورا اترنے کی کوشش ہر کمپنی کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنیوں کو بھی کئی تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں تاکہ وہ مسابقت میں سب سے آگے رہیں۔

یہ تبدیلی کسی کمپنی کے نام، مصنوعات کے ڈیزائن، علامتی نشان (لوگو) اور پنچ لائن وغیرہ میں ہوسکتی ہے اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کمپنی کے لوگو تھوڑے عرصے میں تبدیل ہوجاتے ہیں حالانکہ یہ ایک پر خطر کام ہے اور اس سے کمپنی کی مصنوعات کی فروخت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ایسی ہی کچھ کمپنیوں کے لوگو میں ہونے والی تبدیلی زیر نظر مضمون میں پیش کی جارہی ہے جن میں کمپنی کے ابتدائی لوگو اور موجودہ لوگو کا موازنہ دکھایا گیا ہے۔

ایپل

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

امریکا میں قائم دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کا قیام اپریل 1976 میں آیا تھا اور ابتدائی طور پر یہ کمپیوٹرز فروخت کرتی تھی۔

کے ایف سی

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

دنیا کی معروف ترین فاسٹ فوڈ چین کینٹکی فرائڈ چکن(کے ایف سی) کا قیام مارچ 1930 میں امریکی ریاست کینٹکی میں آیا تاہم اب یہ دنیا کے 123 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔

فورڈ

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

گاڑیاں بنانے والی یہ امریکی کمپنی جون 1903 میں ریاست مشی گن میں ہینری فورڈ نامی شخص نے قائم کی تھی اور یہ دنیا کی بڑی آٹو موبل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

نوکیا

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنا لوگو تبدیل کیا، اس ٹیلی کام کمپنی کو 1865 میں فن لینڈ میں قائم کیا گیا تھا۔

فوکس ویگن

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

حالیہ دنوں میں کاربن اخراج اسکینڈل کا شکار ہونے والی جرمن کمپنی فوکس ویگن 4 جنوری 1937 میں وولفس برگ میں قائم کی گئی تھی اور اس کے لوگو میں بھی وقت کے ساتھ نمایاں تبدیلی آئی۔

ڈسکوری

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

دستاویزی فلمیں نشر کرنے والے امریکی ٹی وی چینل ڈسکوری سے کون واقف نہیں، یہ چینل 17 جون 1985 میں شروع کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگو بھی ارتقائی مراحل سے گزرا، یہ کمپنی 21 مارچ 2006 میں قائم کی گئی تھی لیکن محض 10 برسوں میں اس نے مقبولیت میں کئی ویب سائٹس کو پیھچے چھوڑ دیا اور ایک اندازے کے مطابق ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 31 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔

کوکا کولا

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

مشروبات بنانے والی یہ کمپنی 130 برس قبل 1886 میں امریکا میں قائم کی گئی تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کوکا کولا کو بطور دوائی بنانا شروع کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے بطور سافٹ ڈرنک استعمال کیا جانے لگا۔

ایمازون

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

اس ای کامرس کمپنی کا لوگو بھی تبدیل ہوتا ہوا آج موجودہ شکل میں ہمارے سامنے ہے، اسے 1944 میں امریکا میں قائم کیا گیا تھا۔

ڈزنی

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

بچپن میں آپ نے ’مکی ماؤس‘ کارٹون ضرور دیکھے ہوں گے،یہ کارٹون معروف امریکی کمپنی والٹ ڈزنی نے ہی تیار کیے تھے۔ امریکی فلم پروڈیوسر ’والٹ ڈزنی‘ نے ہی اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور کمپنی کا لوگو دراصل ان کے دستخط سے ہی ملتا جلتا ہے۔

گوگل

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل سے تو ہر کوئی واقف ہے، اس کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا اور اس کا لوگو دراصل ان حروف پر مشتمل ہے جن سے مل کر لفظ گوگل بنتا ہے اور اس میں وقت کے ساتھ میں حروف کے رنگوں میں تبدیلی آئی ہے۔

فائر فوکس

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

سرچ انجن فائر فوکس کے لوگوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اسے یکسر تبدیل کردیا گیا، فائر فوکس کو 2002 میں پہلی بار لانچ کیا گیا تھا۔

کینن

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے افراد کینن کے نام سے ضرور واقف ہوں گے، یہ جاپانی کمپنی 1937 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے لوگو میں بھی نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

اسنیپ چیٹ

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن کو 2011 میں تیار کیا گیا تھا تاہم اس نے بہت جلدی ہی اپنا لوگو تبدیل کرلیا۔

لیگو

فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا
فوٹو بشکریہ بورڈ پانڈا

کھلونے بنانے کے حوالے سے مشہور یہ کمپنی 1934 میں ڈنمارک میں قائم ہوئی تھی اور اس کا لوگو بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

JATOI Nov 12, 2016 04:15pm
VERY NICE