• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
شائع November 21, 2016

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چہلم حضرت امام حسین روایتی عقیدت سے منایا گیا اور جلوس نکالے گئے۔

سخت سیکیورٹی میں پاکستان کے مخلتف شہروں میں چہلم کے جلوس نکالے گئے جبکہ موبائل سروس بھی بند کردی گئی تھی اور جلوس کے راستے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

حضرت امام حسین کی جائے شہادت کربلا میں بھی لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے چہلم کی تقریبات میں شرکت کی اور نواسہء رسول کے ساتھ ہوئے مظالم کی یاد میں غم منایا۔

کربلا میں حضرت امام حسین کے عقیدت مندوں کے اجتماع کو دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دنیابھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچ جاتے ہیں۔

کربلا پہنچنے والے افراد میں خواتین بچے اور بزرگ اور ہر عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں جو نواسہء رسول سے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے یہاں آتے ہیں۔

پاکستان

فیصل آباد سمیت پورے پاکستان میں چہلم کے جلوس نکالے گئے—فوٹو: اے پی

پاکستان کے مختلف شہروں میں چہلم کے روایتی جلوس اپنے مقررہ مقامات سے برآمد ہوئے—فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے—فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل سروس بھی بند کردی گئی—فوٹو: اے ایف پی

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

چہلم کے جلوس کے راستے ٹریفک کے لیے مکمل طورپر بند کردیے گئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس نکالے گئے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان بھر میں حضرت امام حسین کے عقیدت مندوں نے چہلم روایتی عقیدت سے منایا —فوٹو: اے ایف پی

حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے اپنے مقصد کے لیے جانیں قربان کیں—فوٹو: اے پی

خواتین سمیت بچے اور نوجوان چہلم کے جلوس میں شریک تھے—فوٹو: اے پی

جلوس میں شریک کئی افراد نے شمشیر زنی کی—فوٹو: اے ایف پی

چہلم کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

ایران

چہلم کے جلوس کے دوران نماز ادا کی گئی جبکہ شمشیر زنی بھی کی گئی—فوٹو:اے پی

جلوس میں شریک افراد نے سینہ کوبیی کرتے ہوئے غم حسین منایا—فوٹو:اے پی

ایران میں روایتی اندازمیں دکھ کا اظہار کیا گیا—فوٹو: اے پی

ایران کے مختلف شہروں میں چہلم کے کو مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا—فوٹو:اے پی

عراق

کربلا،عراق میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے 10 محرم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

حضرت امام حسین کے مقبرے پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع تھے—فوٹو: رائٹرز

مردوں کے علاوہ خواتین زائرین نے کربلا میں چہلم منایا—فوٹو: رائٹرز

کربلا میں چہلم کے دوران کئی آنکھیں اشک بار تھیں—فوٹو:رائٹرز

تبصرے (2) بند ہیں

Rizwan ahmad Nov 22, 2016 12:15pm
So sad...
liaqat Ali Nov 22, 2016 01:48pm
 Hussain ( a.s ) zindabad