پاکستانی خاتون کو ' بھکاری گھر' سے رہائی مل گئی

شائع August 8, 2013

نئی دہلی ہائی کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کی آزادی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ فائل تصویر
نئی دہلی ہائی کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کی آزادی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ فائل تصویر

نئی دہلی: نئی دہلی ہائی کورٹ نے تین ماہ تک الگ رہنے کے بعد دہلی کے رہائشی گلفام اور اس کی پاکستانی بیوی نزہت جہاں کو ایک ساتھ عید منانے کی اجازت دیدی ہے۔

کورٹ نے بدھ کے روز دہلی پولیس کو احکامات جاری کئے کہ جیل سے رہائی کے بعد بھکاریوں کی بحالی کے مرکز ' نرمل چھایا' میں رہنے والی نزہت جہاں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

نزہت جہاں کو ویزہ قوانین میں خلاف ورزی پر قید میں رکھا گیا تھا۔

نزہت ستمبر 1994 کے بعد انڈیا میں دی گئی مدت سے ذیادہ عرصے تک رہائش پذیرتھیں۔ دوسری جانب ( شادی کے بعد) ان کی ہندوستانی شہریت کا معاملہ اب بھی زیرِ غور ہے۔

' ہمیں اس ( نزہت جہاں) کو ایک بھکاری گھر میں رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ خصوصاً اس وقت جب وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید اور طویل عرصے تک رہنے کیلئے اپنا ویزہ بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہیں،' بنچ کے سربراہ جسٹس کیلاش گھمبیر نے کہا۔

نزہت کی جانب سے رہائی کی درخواست پر کورٹ نے کہا،' یہ ہماری جانب سے نہایت ظالمانہ فعل ہوگا کہ ہم عید کی خوشیوں بھرے موقع پر درخواست گزار کو اس کے شوہر، بچوں اور یہاں تک کہ پوتے پوتیوں سے بھی دور تنہائی میں رکھیں،' جسٹس کیلاش گھمبیر نے کہا۔

کورٹ نے مرکز کے وکیل جتن سنگھ کو تین ہفتے کے اندر اندر نزہت کا ویزہ بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا۔

نزہت 1983 سے اپنے ہندوستانی شوہر محمد گلفام کے ساتھ ترکمان دروازے، دہلی میں رہ رہی ہیں اور 1994 میں اپنے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دی تھی جسے پاکستانی ہائی کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ہندوستانی شہریت کی درخواست دینے کو کہا تھا۔

اس کے بعد ہندوستان نے بھی اس کا ویزہ نہیں بڑھایا۔

پھر انہوں نے تیرہ جون کو 1994 ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دی تھی جو اب تک تعطل کی شکار ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saeed Aug 11, 2013 01:47am
It is scandalous that Pakistan High Commission denied its citizen a passport renewal and advised her to seek passport from another country. Is that how Pakistan embassies are supposed to facilitate its citizens?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025