پی آئی اے، اسٹیل ملز اور دیگر اداروں میں نجکاری عمل شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے،اسٹل ملز سمیت اکتیس قومی اداروں کی نجکاری کا عمل فوری شروع کرنے کی منظوری دےدی۔کابینہ کمیٹی نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے کا پہلا مراحلہ مکمل کر لیا۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق قومی اداروں کی نجکاری کی فہرست کمیٹی کو پیش کی۔
کمیٹی نے 31اداروں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی منظوری دے دی۔جن اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں پی آئی اے،اسٹیل ملز،ریلوے،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن،این آئی سی ایل،پاکستان پوسٹ،ایس ایم ای بنک،ایچ ای سی،پاکستان ری انشورنس کمپنی،پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر اداروں کے26فیصد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ فروخت کئے جائیں گے۔ یو بی ایل اور حبیب بنک میں حکومت کے حصص بھی فروخے کئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ اور کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت دیں کہ نجکاری کے عمل کے دوران ان اداروں کے ملازمین کے مفادات کو مکمل تحفظ کیا جائے۔وفاقی وزارء خواجہ آصف،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،خرم دستگیر،گورنر اسٹیٹ بنک،چیرمین ایس ای سی پی اور دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔












لائیو ٹی وی