• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

فلپائن: دو بم حملوں میں چھ افراد ہلاک

شائع January 1, 2014

منیلا: فلپائن میں پولیس اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

فلپائن میں فوجی ترجمان لفٹیننٹ کرنل رامون زگالہ کا کہنا تھا کہ صوبہ باسیلان کے علاقے سمیسیپ میں واقع ایک کویسک میں نئے سال کی تقریب کے دوران دیسی ساختہ بم کے دھماکے سے چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب نئے سال کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ وہاں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا، تاہم ابھی تک اس کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل فلپائن میں پولیس نے بتایا کہ صوبہ کوتاباتو کے علاقے کارمین میں مسلح افراد نے ایک چرچ پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار بچے زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025