• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

بنوں: فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

شائع March 12, 2014

بنوں: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آج بندھ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار سے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے دونوں سگے بھائی تھے جن پر تھانہ ہوید کی حدود میں جانی خیل کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہستپال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے چل بسے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

خیال رہے کہ ضلع بنوں صوبائی دارالحکومت پشاور 150 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے جہاں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

بنوں میں ہی اپریل 2012ء میں ایک بڑی جیل پر ہونے والے حملے میں 384 قیدی فرار ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025