سری لنکا ورلڈ ٹی ٹوئٹی کپ کی فاتح
ڈھاکہ: سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
سری لنکا نے سترہ اوورز اور پانچ گیندوں پر 131 رنز کا ہدف مکمل کرلیا جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔
فیلڈنگ کے دوران سری لنکا کے بالرز نے ہندوستانی بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے روکے رکھا۔ ہندوستان نے تمام اوورز کے اختتام پر چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے ہیں۔
شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لاستھ ملنگا نے بارش کی مداخلت کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو دوسر ے ہی اوور میں میتھیوز نے اجنکیا راہانے کو پویلین لوٹ گئے۔
لنکن بولرز کی نپی تلی بولنگ نے بھارتیوں کو دھواں دھار بیٹنگ کا کوئی موقع نہ دیا ۔ ویرات کوہلی کے سوا کوئی ہندوستانی کھلاڑی ذیادہ دیر بیٹنگ کے جوہر نہ دکھا سکا۔
کوہلی 58 گیندوں پر77 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ بقیہ بھارتی بلے بازوں نے باسٹھ گیندوں پر سینتالیس رنز کااضافہ کیا۔ روہت شرما 29، یوراج سنگھ سست رفتار گیارہ اور اجنکیا راہانے تین رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا نےچار وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنائے ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ حاصل کرنے کیلئے سری لنکا کو 53 گیندوں پر 57 رنز بنانے ہیں اور اس کے پاس سات وکٹیں باقی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں اس سے قبل سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو 27 رنز سے شکست دے کر اتوار کے فائنل کے لیے جگہ بنا لی تھی۔ جمعرات کو ہونے والے اس میچ میں بارش کے بعد ڈک ورتھ اور لیوس فارمولے سے مدد لی گئی تھی۔
سری لنکا کو ورلڈ کپ فائنل 2007اور 2011 اور ورلڈ کپ ٹی 20 میں 2009 اور 2012 کےفائنل میں شکست ہوچکی ہے اور اسی لئے سری لنکا کو اس روایت کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس میچ کے بعد سری لنکن کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگا کارا دونوں ہی ریٹائر ہوجائیں گے اور یہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا جبکہ سری لنکا نے جیتنے کی صورت میں اپنی ٹیم کیلئے ایک ملین ڈالر کی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب انڈی نے ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور سپرلیگ ٹین کےتمام میچز جیتے ہیں۔
انڈیا کی بولنگ اسکواڈ مضبوط ہے جس میں آف اسپنر روی چندرن اشون دس وکٹ لے چکے ہیں جبکہ لیگ اسپنر امیت اشرا نو وکٹیں گراچکے ہیں۔ اس طرح سری لنکن اسپنرز اور بولرز نوان کولاسیکارا (سات) اور لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہراتھ ( پانچ) پر انہیں سبقت حاصل ہے۔
اگر انڈیا آج میچ جیت جاتا ہے تو اس کے پاس کرکٹ کے تین بڑے مقابلوں کےٹائٹل جیتنے کا اعزاز ہوگا جن میں ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔















لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں